counter easy hit

کراچی تا لاہور موٹر وے کے لیے خر یدی گئی زمین کے مالکان کو 60کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی

 Karachi-Lahore Motorway

Karachi-Lahore Motorway

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )کراچی تا لاہور موٹر وے کے لیے خر یدی گئی زمین کے مالکان کو 60کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ، جبکہ بقایا دو سو مالکان کو 15مارچ تک درست کاغذات جمع کروانے کے احکامات اے سی ننکانہ نے جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی تا لاہور موٹر وے کے لیے خر یدی گئی زمین کے چھ سو مالکان سے تحصیل ننکانہ میں 1662کنال رقبہ خریدا گیا یہ رقبہ منڈی فیض آباد گاؤں (کُجی بھٹیاں)تا چک نمبر 641پنشا نوالہ سے ملحق ہے اس موٹر وے کو استعمال کرنے کے لیے ننکانہ سے 7کلو میٹر دور سٹاپ کالی بیر مانگٹانوالہ روڈ پر انٹر چینج کی سہولت میسر ہوگی ریڈر اے سی ننکانہ عابد حسین نے صحافیوں کو مزید تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساہیوال سسٹم ماڈل کے تحت ون ونڈو سکیم جس میں اے سی ننکانہ ،ریونیو آفیسر، گرداور حلقہ کے پٹواری اور بنک کا عملہ شامل تھا 12فروری تا 24فروری کے دوران (این ایچ اے) کی طرف سے لگائے گئے کیمرہ سسٹم کی نگرانی میں چار سو رقبہ مالکان کو 60کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے جبکہ تمام نظام آن لائن ہونے سے بوگس مالکان رقبہ کی انٹری نا ممکن ہے دریں اثناء اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے بتایا کہ بقایا دوسو رقبہ مالکان کے ملکیتی کاغذات مکمل نہ تھے جس پر انہیں اطلاع کرنے کے ساتھ ڈی سی او کمپلیکس میں بینر بھی آویزاں کر دیئے ہیں کہ وہ 15مارچ 2016تک کاغذات درست کروا کر آئیں تاکہ انہیں35کروڑ روپے کی ادائیگی بروقت ہو سکے یاد رہے کہ مذکورہ موٹر وے لاہور فیض آباد انٹر چینج سے شروع ہو کر تحصیل ننکانہ کے 18گاؤں سے گزرے گی اس سٹرک پر پاکستانی انجئینرز نے کام کا باقائدہ آغاز کر کے 30فیصد تعمیرات ( سٹرک کا بیڈ اور پُلیاں بنانا تاروں کی تنصیب) وغیرہ مکمل کرلی ہیں یہی موٹر وے (سی پیک) چائنہ راہداری منصوبے کا حصہ ہے ۔