counter easy hit

سینت سنگھ اور عاشی جٹی کے شاندار گانوں نے اہلیان ننکانہ کو خوب لطف اندوز کیا

enjoy all the mega Nankana

enjoy all the mega Nankana

فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز سینت سنگھ اور عاشی جٹی کے شاندار گانوں نے اہلیان ننکانہ کو خوب لطف اندوز کیا۔ ننکانہ آفیسر سپورٹس کلب میں ہزاروں لوگو ں نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔اور سر شام ہی بہت زیادہ رش ہوگیا۔ بچوں کے لیے پتلی تماشہ ،میجک شو،جھومر ڈانس اور جھولے لگائے گئے ہیں۔ فوڈ سٹالز پر بھی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی کھابے کھاتے ہوئے نظر آئے۔ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت آفیسر سپورٹس کلب میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز سینت سنگھ اور عاشی جٹی کے شاندار گانوں نے اہلیان ننکانہ کو خوب لطف اندوز کیا۔لوگوں کی کثیر تعداد نے سر شام ہی پنڈال کا رخ کرنا شروع کر دیا جونہی فنکاروں کی پر فارمنس شروع ہوئی تو گراؤنڈ میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ننکانہ آفیسر سپورٹس کلب میں ہزاروں لوگو ں نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا بچوں نے ڈاچی ڈانس ،جھومر ڈانس اور دیہاتی منظر کشی کو خوب پسند کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت ضلع بھر کے شائقین لطف اندوز ہوتے رہے۔لوگوں نے گلوکاروں اور گلوکاراوں سے فرمائشی گانے سنے اور خوب داد دی۔ پتلی تماشہ،میجک شو اور جھولوں پر بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔یاد رہے کہ ننکانہ کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا فیسٹیول ہے جس میں ملتان کے نقاش،کروڑ پکا کے بلاک پرنٹنگ، رحیم یار خاں کے گھگھو گھوڑے،راولپنڈی کا زری کا کام، کمالیہ کی کھدر، گجرانوالہ کی دریوں بھکر کی ابمیرائیڈری سمیت فوڈ کے بے شمار سٹالز لگائے گئے ہیں۔آج مورخہ 28فروری فیملی فیسٹیول کا آخری روز ہے شائقین 12بجے دوپہر سے لے کر رات 10بجے تک رنگا رنگ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں