counter easy hit

فیصل آبادمیں مسافر بس الٹنےسے 17 مسافر زخمی

Faisalabad bus 17 injured altnysy

Faisalabad bus 17 injured altnysy

فیصل آباد……..فیصل آبادمیں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 17 مسافر زخمی ہوگئے ، 6 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو کے مطابق فیصل آباد سے مسافر بس لیہ جارہی تھی کہ جھنگ روڈ پر ائیر پورٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاتاہم پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔