counter easy hit

بچوں کا استحصال : بارہ ملکوں میں چھاپے ، 60 افراد گرفتار

Exploitation of children: , 60 arrests

Exploitation of children: , 60 arrests

بچوں کا استحصال اور ان سے فحاشی کرانے والے ایک بین الاقوامی گروہ کے خلاف بیک وقت بارہ ملکوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے مارے جانے والے چھاپوں کے دوران کم از کم 60 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
میکسیکو سٹی ( نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے ان بیسیوں افراد کا تعلق مجرموں کے ایک ایسے گروپ سے ہے ، جو بچوں کا فحش تصویری اور ویڈیو مواد تیار کر کے اسے انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کرتا تھا ۔ مجرموں کے اس بین الاقوامی گروہ کے خلاف چھاپے جن بارہ ملکوں میں مارے گئے، ان میں براعظم یورپ سے سپین اور براعظم شمالی امریکا سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے علاوہ 10 ایسے ممالک بھی شامل ہیں، جن کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے ۔ ادھر جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران نہ صرف 60 ملزمان کو گرفتار کیا گیا بلکہ چار ایسی نابالغ لڑکیوں کو بھی رہا کرا لیا گیا ، جو ان ملزمان کی حراست میں تھیں اور جن سے وہ زبردستی فحاشی کراتے تھے ۔ ایسی جن تین نابالغ لڑکیوں کو میکسیکو میں ملزمان کے قبضے سے برآمد کر کے حکام نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ، ان کی عمریں نو، چودہ اور پندرہ برس بتائی گئی ہیں ۔ اس وسیع تر کارروائی میں بہت سے جنوبی امریکی ملکوں میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو سپین میں قومی پولیس اور امریکا میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی ادارے ایف بی آئی کا تعاون بھی حاصل تھا ۔ جن بارہ ملکوں میں چھاپے مارے گئے، ان میں امریکا، سپین، میکسیکو ، ارجنٹائن ، برازیل ، چلی ، کولمبیا ، کوسٹا ریکا ، گوئٹے مالا ، یوروگوائے ، پیراگوائے اور وینزویلا شامل ہیں ۔