counter easy hit

پولوشن فری ماحول ، چینی ریستوران میں صاف فضا کے الگ چارجز

Pollution-free Chinese restaurant charges

Pollution-free Chinese restaurant charges

ایک ایسے وقت میں کہ جب چین کے اہم بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک قرار دی جا چکی ہے ، مشرقی چین میں ایک ایسا ریستوران ہے جو اپنے گاہکوں سے پولوشن فری یعنی صاف فضا میں بیٹھنے کے چارجز الگ وصول کرتا ہے ۔
بیجنگ (نیٹ نیوز ) چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جیانگ سو صوبے کے شہر ڑانگجیاگینگ میں ایک ایسا ریستوران موجود ہے جہاں کھانا کھانے والے گاہکوں سے بل میں اضافی ایک یوان عمارت کی اندرونی فضا کی صفائی کی مد میں لیا جاتا ۔
چین میں حالیہ ہفتوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک قرار دی گئی ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دھند اور گرد و غبار کے بادل چھانے کی وجہ سے حدِ نگاہ 100 میٹر رہ گئی تھی ۔ شنہوا کے مطابق ریستوران کے مالکان نے حال ہی میں فضا کے معیار کو بہتر اور صاف کرنے کے لیے ایک ایئر فلٹریشن نظام نصب کیا تھا اور وہ گاہکوں کو آگاہ کیے بغیر ان سے پیسے وصول کر کے اس کی قیمت چکا رہے تھے ۔ لیکن ناراض گاہکوں کی شکایات ملنے کے بعد مقامی حکام نے اس عمل کو روکنے کے لیے مداخلت کرتے ہوئے مالکان سے کہا کہ وہ غیرقانونی طریقے سے پیسے وصول کر رہے تھے ۔ ایک مقامی اہلکار نے شنہوا کو بتایا کہ ریستوران کے گاہکوں نے صاف فضا میں سانس لینے کی درخواست نہیں کی تھی اس لیے وہ اس کے پیسے دینے کے ذمہ دار نہیں تھے ۔ جہاں پر متعلقہ ریستوران کے کئی گاہکوں کو صاف فضا میں بیٹھنے پر پیسے دینے سے اعتراض تھا وہاں دوسری طرف سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس عمل کا خیر مقدم کیا ہے ۔