counter easy hit

براک اوباما کی پروڈکشن کمپنی محسن حامد کے ناول پر فلم بنائے گی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی ’ہائر گراؤنڈ پروڈکشنز‘ پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار محسن حامد کے معروف ناول پر فلم بنائے گی۔ براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی کی دستاویزی فلم ’امریکن فیکٹری‘ نے 2020 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا، مذکورہ ڈاکیومینٹری فلم امریکا میں کھولی گئی چینی کار کمپنی کے مسائل پر بنائی گئی تھی۔ اور اب براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی پاکستانی ناول نگار کے ناول سمیت دیگر کتابوں پر فلمیں بنانے سمیت نیٹ فلیکس کے لیے ویب سیریز بھی بنائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں، ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں بنائے گی۔ محسن حامد کا ناول پناہ گزینوں کے مسائل پر مبنی ہے اور اسے براک اوباما سمیت کئی عالمی رہنما اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے ہیں۔ محسن حامد کے ناول کے علاوہ براک اور مشعل اوباما کی کمپنی تھرلر رومانٹک اور بولڈ موضوعات پر بھی فلمیں بنائے گی اور مجموعی طور پر ان کی کمپنی نیٹ فلیکس کے لیے 6 فلمیں و ویب سیریز تیار کرے گی۔سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی کمپنی پہلے ہی نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں اور شوز تیار کر چکی ہے اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس ریلیز کی گئی ڈاکیومینٹری فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی پروڈکشن کمپنی برطانوی نژاد پاکستانی ناول نگار محسن حامد کے 2017 کے ناول ’ایگزٹ ویسٹ‘ پر فلم بنائے گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

نیٹ فلیکس نے براک اور مشعل اوباما کی کمپنی کی جانب سے 6 فلمیں و ویب سیریز بنائے جانے کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ سابق صدر کی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم یا ویب سیریز کب تک ریلیز کی جائے گی۔براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کے لیے دنیا کی بڑی پہاڑی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے نیپالی نژاد بھارتی شخص کی زندگی پر بھی فلم بنائے گی، علاوہ ازیں ان کی کمپنی تھرلر رومانٹک فلمیں بھی بنائے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے محسن حامد کے ناول پر بنائی جانے والی فلم کو تین سال کے اندر ریلیز کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

EX-AMERICAN, PRESIDENT, BARAK OBAMA, AND, HIS, WIFE, MISHAL OBAMA, WILL, MAKE, FILM, ON, NOVEL, OF, MOHSIN HAMID

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website