counter easy hit

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور دوسری پارٹیوں سے خفیہ ملاقات میں اہم فیصلے سامنے آگئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈز سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس کے اجرا کے بعد اس کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اہم ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن ، لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد پر اہم مشاورت کے بعد متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔آرڈیننس سے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانےکے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان سے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ لانگ مارچ سے متعلق تمام تجاویز کا سٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر پہلا پڑاو¿ فیض آباد پر ڈالنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا۔ سینیٹ الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کس کے ساتھ کھڑا ہے،سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ کی مخالفت میں عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے آئین کی شقوں کو مسترد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کا اجرا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خواہشات اور من پسند فیصلے آرڈیننس کے ذریعے پوری کرنا چاہتی ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے ملک اور پارلیمان کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

MARYAM NAWAZ, MEETS, MOLANA FAZAL UR RAHMAN, TO, DECIDE, ABOUT, LONG MARCH, AND, FUTURE, PLANNING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website