counter easy hit

یونین کونسل کے ہر گاؤں کے ہر ووٹر کی خدمت کریں گے،چوہدری تنویر اشرف

12190943_191609634508280_314877924996103860_n

لالہ موسیٰ (سرفراز بٹ )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت نو منتخب چیئر مین یوسی خواص پور چوہدری تنویر اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل کے ہر گاؤں کے ہر ووٹر کی خدمت کریں گے ان کو درپیش مسائل حل کرائیں گے اور تمام علاقوں کو ترقی کی بلندیوں پر گامزن کریں گے ہم اپنے ہر ووٹر سپورٹر کے دلی طور پر مشکور ہیں کہ انھوں نے ہم پر اعتماد کیا اور خدمت اور تابعداری کی نئی تاریخ رق م کریں گے یونین کونسل خواص پور کے چیئر مین چوہدری تنویر اشرف نے مزید کہا کہ خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بے لوث خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے اور خواص پور یونین کونسل کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے ہمارے دروازے ہر وقت لوگوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں ہم اہل علاقہ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے