counter easy hit

کراچی: گلشن اقبال میں پائپ لائن پھٹ گئی ،پانی کی قلت کا خدشہ

Karachi: Gulshan-e-Iqbal pipeline exploded,

Karachi: Gulshan-e-Iqbal pipeline exploded,

کراچی ……کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10میں عزیز بھٹی پارک کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ پائپ لائن پھٹنے کے باعث عزیز بھٹی پارک کے اطراف کی سڑکیں پانی سے بھرگئیں۔واٹربورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی پانی کی 84انچ قطر کی پائپ لائن پھٹی ہے۔ عزیز بھٹی پارک دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔عزیز بھٹی پارک کے ساتھ واقع نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
پائپ لائن پھٹنے کی جگہ سے پانی تیزی سے بڑی مقدار میں فوارے کی صورت ابل رہا ہے ۔اس صورت حال کے بعد پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے جس سے قریبی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے، 2سے 3گھنٹوں میں مرمت کا کام شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پائپ لائن پھٹنے کے باعث کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی قلت ہوگی،پانی کی سپلائی بند ہونے کے وہ سے جمشید کوارٹر، لیاری، پی ای سی ایچ ایس، صدر، کلفٹن کے علاقے پانی کی قلت سے متاثر ہوں گے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال نظارت کے قریب واقع پائپ لائن میں پانی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے سپلائی کیا جارہا تھا، یہ سائفن 20 ہے جہاں 84انچ قطر کی پائت لائن پھٹی ہے۔ن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن پہلے ہی پھٹی ہوئی تھی، اب پانی کا پریشر تقریباً ختم ہوگیا اور بہاؤ رک گیا جس کی وجہ سے کراچی میں سو ملین گیلن پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ بحالی کے کام میں 48 گھنٹے لگیں گے۔