counter easy hit

انگلش بولنگ کوچ ثقلین مشتاق ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ

کراچی: سابق پاکستانی ٹیسٹ اسٹار ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں۔

England bowling coach Saqalin Mushtaq depart to Australia for ashes seriesثقلین مشتاق ایشز سیریز میں بطور انگلش اسپن بولنگ کوچ خدمات انجام دینے کیلیے آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ثقلین نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ ثقلین نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کا ساتھ حاصل ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے گی۔ ثقلین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں مگر نجانے کیوں پی سی بی انہیں اہمیت دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اپنے فائدہ نہیں اٹھا رہے جبکہ دیار غیر میں مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے‘۔ ثقلین نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملکی میدان اب آباد ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق گزشتہ کچھ عرصے سے انگلش اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔