counter easy hit

عمران ہاشمی نے اپنی پہلی کتاب کا نام جاری کردیا

Emraan Hashmi

Emraan Hashmi

ممبئی …..بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی عنقریب اپنے مداحوں کو مصنف کے روپ میں نظر آئیں گے،انہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی پر مبنی اپنی کتاب کا نام ٹویٹر پر جاری کردیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی پہلے کتاب کا نام :دی کِس آف لائف: ہاؤ اے سپر ہیرو اینڈ مائی سن ڈیفیٹیڈ کینسر”رکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے آیان کی بیماری اورکینسر سے لڑتے زندگی کے لمحات کی عکاسی کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران ہاشمی کی کتاب3 مختلف زبانوں ہندی، مراٹھی اور انگریزی میں شائع کی جائیگی جبکہ توقع کی جا رہی ہے کتاب سال کے آخر تک مداحوں تک پہنچ جائیگی۔