yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہنشاہ ظرافت، دلاور فگار

Yes 2 Webmaster January 25, 2016 1 min read
Dilawar Figar
Share this:
Dilawar Figar
Dilawar Figar

تحریر : اختر سردار چودھری
شاعر، مزاح نگار، نقاد، محقق اور ماہرتعلیم لاور فگار کا حقیقی نام دلاور حسین تھا۔ وہ 8 جولائی 1929ء کو بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے قصبہ بدایوں میں پیدا ہوئے ۔دلاورنے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔دلاورنے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے شہر بدایوں ہی میں حاصل کی تھی ۔مزید تعلیم کے لیے وہ آگرہ گئے ،جہاں کی یونیورسٹی سے پہلے ایم اے (اردو) پھر ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کیا ۔عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا ۔ ان کی غزلوں کا اولیں مجموعہ ”حادثے ” 1954 ء میں شائع ہوا۔اس وقت وہ اپنا تخلص شباب لکھا کرتے تھے اور ان کی شاعری سنجیدہ تھی۔
مجھے ہنگامہ ہائے زیست سے ڈرنا نہیں آتا
کہ ہنگامے مری عمر رواں کے ساتھ چلتے ہیں
فگار صاحب کو صرف شاعری پر ہی نہیں نثر پر بھی عبور حاصل تھا ،مگر ان کی شہر ت ایک مزاح گو شاعر کے طور پر ہی ہوئی۔”حادثے ” کی اشاعت کے بعد دلاور حسین ، دلاورشباب سے دلاور فگار ہو گئے ۔اور اسی نام سے شہرت حاصل کی ۔پہلی مرتبہ جب انھوں نے دہلی میں اپنی نظم ”شاعراعظم” پڑھ کر سنائی تو ان کی مزاح گوئی کی دھوم مچ گئی اور پھر وہ وقت بھی آیا جب انھیں ”شہنشاہ ظرافت” اور ”اکبر ثانی” جیسے خطابات سے نوازا گیا۔
میں نے کہا کہ یہ جو ‘دلاور فگار’ ہیں
بولے کہ وہ تو طنز و ظرافت نگار ہیں

ان کا دوسرا مزاحیہ نظموں، قطعوں اور رباعیوں کا مجموعہ ”ستم ظریفیاں” 1963 ء میں شائع ہوا۔ دلاور فگار 1968 میں پاکستان آگئے ۔کراچی میں رہائش اختیار کی ۔وطن چھوڑنے کا دکھ ان کو رہا، اس بارے ان کے دو شعر دیکھیں ۔
جو کل عزیز تھے ، وہ آج یوں ہیں بیگانے
کہ خویش و غیر میں کچھ امتیاز بھی نہ رہا
صرف مجھ کو ہی نہیں ترکِ گلستاں کا ملال
خود بھی مغموم ہیں اربابِ چمن میرے بعد

وہ کراچی کے عبداللہ ہارون کالج میں لیکچرار بھرتی ہوئے کچھ عرصے تک اردو پڑھاتے رہے ۔ اس وقت فیض احمد فیض یہاں کے پرنسپل ہوا کرتے تھے ۔ پاکستان میں بھی فگار صاحب کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔اس سے پہلے بھارت میں بھی ان کی شہرت پھیل چکی تھی۔ اپنی شاعری میں انہوں نے اکبر الٰہ آبادی کو اپنا آئیڈیل بنایا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پطرس بخاری ، رشید احمد صدیقی، احمق پھپھوندوی، وغیرہ کے اسلوب ،انداز کو بھی اپنی شاعری میں استعمال کیا ۔اور خوب نام کمایا۔
ایک شادی تو ٹھیک ہے لیکن
ایک دو تین چار حدکر دی

”خوشبو کا سفر” ان کی 100 منتخب ملکی اور غیرملکی آفاقی منظومات کے انگریزی سے اردو میں تراجم پر مشتمل کتاب کا نام ہے ۔اس ترجمے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ترجمے پر اصل کا گمان ہوتا ہے ۔مثلاً ٹی ایس ایلیٹ کی مشہور نظم Moving Starirs کے ایک اقتباس کا ترجمہ بعنوان ”چلتی سیڑھیاں” ملاحظہ فرمائیں
جیسے پت جھڑ میں نرم شاخوں سے
پتیاں نیچے گرنے لگتی ہیں
یونہی زینہ کے نقش میں اکثر
سیڑھیاں چلنے پھرنے لگتی ہیں

اگرچہ دلاور فگار صاحب کی وجہ شہرت ان کی مزاحیہ شاعری ہی قرار پائی، لیکن وہ ایک منفرد نعت گو بھی تھے اور نثر میں بھی اپنا مقام رکھتے تھے وہ خود اس بارے میں کہتے ہیں ”لوگ کہتے ہیں کہ میں طنز و مزاح نگار ہوں۔ گویا کہ طنز نگاری ،شاعری یا کم ازکم سنجیدہ شاعری سے الگ کوئی فن ہے ۔ جہاں تک میری طنز نگاری کا تعلق ہے ، یہ میری سنجیدہ شاعری ہی کی بنیاد پر مبنی ہوتی دوسری منزل ہے ۔ ظاہر ہے کہ بالاخانہ کو گراؤنڈ فلور سے الگ نہیں کیا جاسکتا”۔
دلاور فگارنے 25 جنوری 1998ء کو اس جہاں فانی سے رخت سفر باندھا اور ملک عدم سدھار گئے ۔وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
میں شہر کراچی سے کہاں بہر سفر جاؤں
جی چاہتا ہے اب میں اسی شہر میں مر جاؤں
اس شہر نگاراں کو جو چھوڑوں تو کدھر جاؤں
صحرا مرے پیچھے ہے تو دریا مرے آگے

دلاور فگار کے مزاحیہ شعری مجموعوں میں انگلیاں فگار اپنی ۔ستم ظریفیاں۔ آداب عرض۔ شامت اعمال۔مطلع عرض ہے ۔سنچری۔ خدا جھوٹ نہ بلوائے ۔چراغ خنداں ۔کہا سنا معاف وغیرہ شامل ہیں حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Army Public School Children
Previous Post ۔،۔ لہو کی پکار ۔،۔
Next Post چوہدری شہباز علی کسانہ اپنی ساس کی وفات کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے
Condolence with Shahbaz Ali Kasana

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.