yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

۔،۔ لہو کی پکار ۔،۔

Yes 2 Webmaster January 25, 2016 1 min read
Army Public School Children
Share this:
Army Public School Children
Army Public School Children

تحریر : طارق حسین بٹ
١٦ دسمبر ٢٠١٤ انسانی تاریخ میں ایک سفاک ترین دن کی حیثیت سے ہمیشہ یاد گار رہے۔یہ وہی دن ہے جب آرمی پبلک سکول پر چند دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں ١٥٤ ننھے فرشتوں کو جامِ شہادت نوش کرنا پڑتا تھا ۔ننھے فرشتوں کی اس قربانی نے پورے پاکستان کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا تھا کیونکہ ان ننھے فرشتوں کو ہر پاکستانی نے دل سے اپنا لختِ جگر تسلیم کر لیا تھااوراپنے لختِ جگر وں کی موت انسانی اذہان پر جس انداز سے اثر انداز ہوتی ہے بالکل اسی طرح ہر پاکستانی کے ذہن پر ان ننھے فرشتوں کی موت اثر انداز ہو ئی تھی ۔ ضربِ عضب عوام کی اسی سوچ کا شاہکار تھا جس نے شمالی وزیرستان پر فوری یلغار کے ذریعے انسانیت دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان کا جینا دوبھر کر دیا ۔دھشت گردی کے سارے اڈے اور سارے ٹھکانے فوجی جوانوں کے بوٹوں تلے روندھے گئے اور دھشت گردوں کو بھاگ کر افغانستان میں پناہ لینی پڑی۔اب وہی افغانستان دھشت گرددں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے جس سے پاکستان آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا ہے۔اس جنگ میں فوجی جوانوں نے جرات و بہادری کی جو مثالیں پیش کیں انسانیت ان پر ہمیشہ فخرو ناز کرتی رہے گی ۔پاکستانی فوج نے ضربِ عضب کی شکل میں اپنے عوام کو امن و سکون کا تحفہ دیا جس سے فوج ایک دفعہ پھر تمام پا کستانیوں کے دلوں کی دھڑ کن بن گئی اور اس کے سپہ سالار پوری قوم کے نجات دھندہ کے روپ میں سامنے آئے کیونک ضربِ عضب کا آغاز ان کے عزمِ مصمم سے ممکن ہوا تھا۔

ابھی اس واقعہ کو گزرے ایک سال ہی ہوا تھا کہ ایک دفعہ پھر ٢٠ جنوری ٢٠١٦ کو باچہ خان یونیورسٹی پر دھشت گردوں کے حملے نے پاکستانی قوم کو غم و اندوہ کی تصویر بنا دیا۔اس دفعہ کمسن ننھے فرشتوں کی بجائے پاکستان کے نوجوانوں کو تختہِ مشق بنا یا گیا۔نوجوان جو کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں انھیں خاک و خون میں نہلا دیا گیا تا کہ نوجوان نسل خوفزدہ ہو کر تعلیمی میدانوں سے راہِ فرار اختیار کرلے اور یوں جہالت کی وہ تاریک دنیا جہاں سے دھشت گرد اپنا ایندھن تلاش کرتے ہیں پاکستان پر مسلط کی جا سکے لیکن پاکستان کے غیور بیٹے دھشت گردوں کے ان سفاک ہتھکنڈوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور علم کی عظمت اور اس کے فیوض و برکات سے ثمر بار ہونے کے لئے پوری قوم کو عزم و حوصلہ عطا کر رہے ہیں۔١٦ دسمبر ٢٠١٤ کو ننھے فرشتوں کے لہو نے جو پیغام دیا تھا ٢٠ جنوری ٢٠١٦ کا پیغام اس سے مختلف نہیں ہے۔یہ ایسا پیغام ہے جس میں لہو کی پکار ایک ہے۔

لہو کا رنگ ایک ہے ،لہو کی سوچ ایک ہے لہو کی پہچان ایک ہے اور لہو کی ترنگ ایک ہے۔قوم کے نو نہالوں کی یہ للکار آخری دھشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کی قوت عطا کرے گی اور اس جنگ میںان کا لہو قوم کی حیات کی نوید ہو گا نوجوان ایک ہی نعرہ بلند کئے جا رہے ہیں کہ ہمیں اس جنگ کو جاری رکھنا ہے چاہے ہمیں آ گ و خون کے کتنے ہی دریا عبور کرنے پڑیں۔ ہمیں انسانت کی بقاء اور اس کی تکریم ہر حا ل میں مقدم رکھنی ہو گی کیونکہ یہی اسلام کا ابدی پیغام ہے۔اکرمنا بنی آدم کل بھی ایک حقیقت تھا اور آج بھی ایک حقیقت ہے اور ہمارے لہو کا خراج حقیقت کی اسی پیشانی کو مزید نکھار بخشنے اور سنوارنے کا کام دے گا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امریکہ اور اس کے حواری اسلام کے نام سے خوفزدہ وہتے ہیں اور اسے بدنام کرنے کا کوئی موقعہ ضا ئع نہیں کرنا چاہتے۔اسلا م کو چند دھشت گرد بدنام کر دیں اس سے بڑی ان کی کوئی خواہش اور کوئی نہیں ہو سکتی ۔اس میں کوئی مبا لغہ نہیں ہے کہ اسلام کی عظمتوں کو اسلام کے یہ نام نہاد نام لیوا ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ساری اسلامی دنیا میں خلفشار کی کیفیت کسی کی پیدا کردہ ہے۔

سفاک گروہوں کی کون پیٹھ تھپتھپاتا ہے؟ کون انھیں اسلحہ اور افرادی قوت مہیا کرتا ہے؟کون انھیں ڈالروں سے نوازتا ہے اور کون ان کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے؟عرا ق ،افغانستان،لیبیا،شام،یمن اور الجزائر اس کی واضح مثالیں ہیں۔لیکن وہ دھرتی جو اس کی نگاہوں میں کانٹے کی طرح چبتی ہے وہ پاکستان ہے۔١٦ دسمبر ١٩٧١ کو پاکستان کو دو لخت کرنے کے باوجود امریکہ کے سینے میں الائو دہک رہے ہیں اور وہ باقی ماندہ پاکستان کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔اس کا ساتھ بھارت دے رہا ہے جس نے دل سے پاکستان کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔پہلے اس نے پٹھانکوٹ سے متعلقہ واقعہ کی دھشت گرد کاروائیوں میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی لیکن جب بیل منڈھے چڑھتی نظر نہ آئی تو اپنی کمینگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلا اور اسے سبق سکھانے کا عندیہ دیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے ایک ماہ کے اندر پاکستان کو سبق سکھانے کا جو اعلان کیا تھا باچہ خان یونیورسٹی پر حالیہ دھشت گرد کاروائی اسی تناظر میں بآسا نی سمجھی جا سکتی تھی ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دھشت گرد کاروائی میں بھارتی حکومت ملوث ہے ۔بھارتی منصوبوں سازوں کو ہمیشہ سے امریکی اشیر واد حاصل رہی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو بھارت اس طرح کی دریدہ دہنی کا مظاہرہ کبھی نہ کرتا۔جب عالمی ٹھیکیدار بھارت کو شہ دینے پر اتر آئیں تو تو پھر بھارت پھن پھیلائے ناگ کی طرح پاکستان پر ضرور حملہ آو رہو گا۔

یہ الگ بات کے پاکستانی افواج اس ناگ کو اپنے بوٹوں تلے روندھ ڈالیں گئے۔امریکی اشیر واد کے سا تھ اسرائیلی تائید و حمائت بھی بھارتی حکومت کے حصے میں آتی ہے کیونکہ اسرا ئیل بھارت سے بھی زیادہ پاکستان کی عسکری اور ایٹمی قوت سے خوفزدہ ہے۔بھارت تو پھر بھی بڑ ا ملک ہے جو پاکستان کی فوجی طاقت کا مقابلہ کر سکتا ہے لیکن جس دن اسرائیل اور پاکستان ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گئے اسرائیل کو چھٹی کا دودھ یا آ جائے گا ۔اسرائیل کو اندیشہ ہے کہ پاکستان عربوں کی پشت پر کھڑا ہے لہذا وہ کسی لمحے بھی عربوں کی حمائت میں سینہ تان کر میدان میں کود سکتا ہے جس سے اسرائیل کی جنگی برتری کا زعم پارہ پارہ ہو سکتا ہے۔اسے ١٩٧٣ کی عرب اسرائیل جنگ میں پاکستانی شاہینوں کی بسالتیں یاد ہیں جھنوں نے اسرائیلی ائر فورس کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا اور اس کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی تھی۔اسرائیل کے خلاف ذولفقار علی بھٹو کا جرات مندانہ اقدام عربوں کے دلوں میں پاکستانی محبت کو پیوست کرنے کا سب سے مضبوط بہتھیار ثابت ہوا تھا جس کی اثر پذیری کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ختم نہیں ہو سکی۔

عالمِ عرب اب بھی پاکستان کو اپنا سب سے زیادہ ہمدرد اور دوست تصور کرتے ہیں کیونکہ پاکستان نے اپنے عمل سے اپنی دوستی کو ثابت کیا تھا۔دوستی کی اس عظمت کو عربوں کے دلوں میں پیوست کرنے کا سہرا ذولفقار علی بھٹو جیسے عظیم قائد کی قائدانہ صلاحیتوں کا بر ملا اظہار تھا جا کا اعتاف دوست دشمن سبھی کرتے ہیں۔باچہ خان یونیورسٹی پر حملہ پا کستان کے مستقبل پر حملہ ہے اور پاکستانی عوام اور فوج اس حملے کو ناکام بنانے میں کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔وہ کٹ توسکتے ہیں لیکن اپنے بیٹوں کے قاتلوں سے صرفِ نظر نہیں کر سکتے۔دھشت گردوں کی کمر تو پہلے ہی جنرل راحیل شریف نے ضربِ عضب کے ذریعے توڑ دی ہے لہذا دھشت گردی پاکستان میں آ خری ہچکیاں لے رہی ہے۔فوج اور عوام کا باہمی اتحاد اسے ایک دن شکست سے دوچار کر کے امن کا بول بال کر دے گا اور یوں پاکستان دنیا میں ایک دفعہ پھر امن پسند ملک کی حیثیت سے اپنی شناخت کروانے میں کامیابب ہو جائے گا۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Raja Abdul Ghaffar
Previous Post راجا عبد الغفار پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد اٹلی وآپس پہنچ گئے
Next Post شہنشاہ ظرافت، دلاور فگار
Dilawar Figar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.