counter easy hit

الیکشن کمیشن کی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرنیکی تجویز

Election monitoring

Election monitoring

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی خود کرنے کی تجویز دے دی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے تجویز کو سیاسی جماعتوں کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی خود نگرانی کی تجویز دے دی۔ تاہم انتخابی اصلاحات کمیٹی اس تجویز پر برا مان گئی۔ سیاسی جماعتوں نے اس تجویز کو اپنے معاملات میں مداخلت قرار دے ڈالا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر دو ہزار دو میں ترمیم کر کے سیاسی جماعتوں کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔ سیاسی جماعتوں کے انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیشن کا نامزد نمائندہ کرے۔انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تجویز سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور ہو گی۔ ملک میں تین سو پچیس سے زائد سیاسی جماعتیں ہیں، ہر جماعت کے انتخابات کی نگرانی سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی متاثر ہو گی۔ مخالفت پر تجویز کو انتخابی قوانین کے مسودے میں شامل نہیں کیا گیا۔