counter easy hit

آرٹیکل 6 جمہوریت کے دفاع میں ناکام رہا، اسے آئین سے نکالنا بہتر ہو گا’

Article 6 of failed

Article 6 of failed

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میرا پارلیمان اور حکومت کو مشورہ ہو گا کہ آئینی ترمیمی بل کے ذریعے آرٹیکل 6 کو آئین سے نکال دیں جو آرٹیکل ملک میں آئین، پارلیمان اور جمہوریت کا دفاع کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اسے نکال دیں تو بہتر ہو گا۔
گڑھی خدا بخش: (یس اُردو) ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جس شخص پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج تھا وہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بھی ملوث تھا مگر اسے ملک سے باہر جانے دیا جائے تو اس سے زیادہ سنگین مذاق کیا ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے اندر اگر کسی سیکشن اور آرٹیکل کا مقصد نہ رہے تو اسے نکال کر آئین کا بوجھ کم کر دینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل چار کے تحت قانون سب کے لئے برابر ہے تو عدالتیں اس سے ہٹ کر فیصلے کیسے کر رہی ہیں، آج کے دن سپریم کورٹ کو آرٹیکل چار یاد کروانا چاہتا ہوں جو برابری کی بات کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاش لاہور ہائی کورٹ آرٹیکل چار کو اس وقت یاد کرتا تو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا۔