counter easy hit

جنوبی پنجاب میں سرچ آپریشن، 205 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

Operation in South

Operation in South

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی ، پولیس اور حساس اداروں نے کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں 205 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیے لیا ہے۔
ملتان: (یس اُردو) جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں جن کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور مختلف کاروائیوں میں 205 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش کے لیے انھیں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شر پسند عناصر کو ان کے انجام تک پہچانے کے لیے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پولیس اور حسا س اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں تاکہ ان دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ مختلف تنظیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے پر پاک فوج اور حکومت کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے سیکورٹی اداروں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں۔