yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاک
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی پڑتال اور ازخود سزا کا اختیار مانگ لیا

Yes 2 Webmaster January 12, 2015January 12, 2015 1 min read
Election Commission
Share this:
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سینیٹرز کے اثاثوں کی چھان بین کے علاوہ غلط تفصیلات فراہم کرنے پر انھیں نااہل قرار دینے اور قید و جرمانے کی سزا دینے کا اختیار مانگ لیا۔

اس مقصد کے لیے الیکٹورل ریفارمز کمیٹی کو مجوزہ اصلاحات کی تفصیلات بھجوا دی گئی ہیں جن میں عوامی نمائندگی کے قانون مجریہ 1976کے سیکشن 82 میں ترمیم کرکے الیکشن کمیشن کو از خود نوٹس کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے، الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کے مالیاتی احتساب کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، پولیٹیکل فنانس ونگ پہلے ہی سے قائم کر دیا گیا ہے اور گریڈ 19 کے ایک افسر وقارکواس ونگ کا سربراہ مقرر کرد یا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو اختیار ملنے کے بعد اس ونگ کو فعال کردیا جائے گا جو منتخب ارکان کے اثاثوں کی چھان بین کر کے جمع کردہ اثاثہ جات کے گوشواروں کے ساتھ اس کا تقابل کرے گا، اثاثہ جات چھپانے یا مالیت کم ظاہر کرنے پر منتخب ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور قید و جرمانے کی سزا کے علاوہ انھیں نااہل قرار دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2002 میں عوامی نمائندگی کے قانون کی سیکشن 42 اے میں ترمیم کر کے منتخب ارکان کو ہر سال مالی گوشوارے جمع کرنے کا پابند بنایا گیا تھا تاکہ انھیں غیر قانونی اثاثے بنانے سے روکا جا سکے لیکن ابھی تک مطلوبہ نتائج بر آمد نہیں ہو سکے کیونکہ اس قانون میں الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ اگر کوئی پارلیمنٹرین یا رکن صوبائی اسمبلی غلط گوشوارے جمع کراتا ہے یا اثاثے چھپاتا ہے تو کمیشن ان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں سزا دے سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون میں کوئی طریقہ کار بھی وضع نہیں کیا گیا ہے کہ غلط بیانی کرنے پر منتخب ارکان کے خلاف مقدمہ کون،کہاں درج کرے گا اور ٹرائل کس فورم پر ہوگا، اس بارے میں بھی قانون خاموش ہے، ذرائع نے بتایا کہ قانون میں موجود ابہام کے باعث ابھی تک اثاثوں کی بنیاد پر کسی رکن کے خلاف کیس درج نہیں ہوسکا حالانکہ قانون میں غلط بیانی کرنے پر 3 سال قید و جرمانے یا دونوں کی سزا رکھی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی تو الیکشن کمیشن کے اندر احتساب کا ایک بااختیار ادارہ قائم ہو جائے گا جس کا دائرہ اختیار بلدیاتی سطح تک پھیلا دیا جائے گا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Polio
Previous Post ملتان میں سال 2015 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز
Next Post ملک بچانے کے لئے فوج کو آئینی کردار دینا پڑے گا، پرویز مشرف
Pervez Musharraf

Related Posts

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026
فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

September 5, 2026
رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.