counter easy hit

الیکشن 2018 کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کر نے والے سابق صوبائی ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی نے الیکشن جیت کر اپنی سیٹ نوازشریف اور شہبازشریف کے قدموں میں رکھوں گا ۔ راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ علما کے کہنے پر ٹکٹ واپس کیا تھا اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا۔ان کا کہنا تھا راجن پور میں مسلم لیگ ن کی بنیاد ہمارے خاندان نے رکھی ہے، ہماری قربانیاں اس جماعت کے لیے بہت زیادہ ہیں اور ہماری رگوں میں مسلم لیگ شامل ہے۔شیر علی گورچانی نے کہا کہ یہاں پر جماعتوں کا ووٹ بہت کم اور شخصیت اور دھڑوں کا ووٹ زیادہ ہوتا ہے اورکچھ علما کرام ہمارے پاس آئے اور کہا کہ ختم نبوت کی وجہ سے کچھ واضح نہیں ہو سکا اس لیے آپ آزاد نشان سے انتخاب لڑیں گے تو ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ علاقے کی سیاست پر بات کرتے ہوئے انھوں کہا کہ ‘یہاں پر دو سرداروں نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور جعفر لغاری نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے فائدے اٹھائے اور آج تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑرہے ہیں اور یہ لوگ یہاں پر عوام کو بتارہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں آرہی ہے اور ہمیں ایجنسیاں مدد کر رہی ہیں’۔انھوں نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تومسلم لیگ ن حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں یہ سیٹ جا کر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے قدموں میں رکھ دیں گے۔سابق ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو نیب زدہ ہیں اور نہ ہی بینک کے ڈیفالٹر ہیں اور ہمارے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website