counter easy hit

انتخابات سے قبل ہی وزیراعظم کا پروٹوکول

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو تو عام انتخابات سے قبل ہی وزیراعظم کاپروٹوکول دیا جا رہا ہے اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

صحافی کے اس سوال پر عمران خان مسکرا دیے اور کہا کہ ہر پارٹی کے سربراہ کو پرٹووکول ملتا ہے میں بھی پی ٹی آئی کا سربراہ ہوں اور کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہم تیاری سے نہیں آئے لیکن اس عام انتخابات میں بھرپور تیاری سے حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ جس طرح حکومتیں چلتی آئی ہیں ہمیں اسے بدلنا ہوگا اور آنے والی حکومت کو تبدیل ہوناپڑےگا۔کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، کارکن سندھ میں سڑکوں پر نکلیں اور ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو، کرکٹ کی زبان میں کہاجاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امپائر صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ ہے، پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، 30 سال سے دونوں جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، پنجاب میں 40 ارب کے ترقیاتی کام صرف اشتہاروں میں نظر آئے، اشتہاروں میں عوام کو بتایا گیا کہ لاہور پیرس بن گیا ہے، بارش ہوئی اور سب بے نقاب ہوگئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ کبھی ملک میں ایسی بیروزگاری نہیں تھی اور روپیہ ایسا نہیں گرا تھا، آج بنگلا دیش ہم سے آگے نکل چکا، برصغیر دنیا کا غریب ترین علاقہ ہے اور ہم اس میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، اقتدار میں آنے کے لیے کراچی سے الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہماری جو پوزیشن ہے اس میں وفاقی حکومت بنانے کےلیے کافی نشستیں ہوں گی لیکن کراچی کے بغیر پاکستان عظیم نہیں بن سکتا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا کہ کراچی جب تک نہیں اوپر نہیں آئے گا، تبدیلی نہیں آئے گی، ہمارے پاس کراچی کو اٹھانے کا پلان ہے، منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ کراچی کو کیسے پانی دینا ہے،کراچی میں کوڑے سے بجلی بنائیں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ چھ چھ باریاں لےکر پولیس ٹھیک نہیں کرسکے، رینجرز اور فوج سے پولیس کا کام نہیں لیا جاسکتا ، ان لوگوں نے پولیس فورس تباہ کردی۔عمران خان نے الزام لگایا کہ شہبازشریف پولیس کےذریعے لوگ مرواتے رہے، ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ذریعے قتل کرائے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، راؤ انوار نے 440 ماورائے عدالت قتل کیے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہ کہ ملک میں معاشی انقلاب لانے کے لیے ہاؤسنگ ضروری ہے، روزگار دینے کے لیے گھر بنانا ہوں گے، 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنائیں گے جو بہت مشکل کام ہے، پاکستان کے پاس 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانے کے لیے انفرا اسٹرکچر نہیں، ہمیں منسٹری آف ہاؤسنگ بنانا ہوگی اور اس کی مدد کے لیے دو اور منسٹریز بنانا ہوں گی۔انہوں نےکہا کہ جس طرح حکومتیں چلتی آئی ہیں ہمیں اسے بدلنا ہوگا، آنے والی حکومت کو تبدیل ہوناپڑےگا، ہمیں اس بحران سے نکلنے کے لیے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، ہمیں بینکنگ سیکٹر کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا جب کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website