counter easy hit

ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ مرد آہن ثابت ہوئے ہیں ،راجہ کامران حنیف

Mohammad Hanif

Mohammad Hanif

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ مرد آہن ثابت ہوئے ہیں این اے 107 میں ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹ دیکر حلقہ کی عوام کے د ل جیت لیے ہیں اور ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کامران حنیف راجڑ نے اپنے بیان میں کیا اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں نمایاں سیاسی تقسیم کی وجہ سے عوام کو ان کا حق نہیں ملاجس سے اہلیان علاقہ مایوسی کا شکار تھے لیکن چوہدری عابد رضانے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد بلاتفریق سٹرکوں گلیوں اور پلوں کی تعمیر کا جو سلسلہ شروع کیاہے عوام دوست کا ثبوت ہے جس سے اہلیان علاقہ خوش ہیں جبکہ علاقے میں قبضہ گروپوں کی بیخ کنی اور تھانوں میں بے جا مداخلت کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف کے لیے تاریخ ساز اقدام کیاہے جوکہ عوام کا حقیقی نمائندہ ہونے واضح ثبوت ہے ہاماری تمام تر دعائیں ایم این اے چوہدری عابد رضا کے لیے ہیں انشااللہ آنے والے الیکشن میں حلقہ این اے 107 مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہوگا۔