counter easy hit

عید الفطر کی آمد سے قبل ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے

Eid rush of buyers

Eid rush of buyers

گجرات(انور شیخ سے )عید الفطر کی آمد سے قبل ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ شہر بھر میں ٹریفک جام ہو نا شروع ہو گئی ہے اس سلسلہ میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک پلان تیار نہیں کیا گیا اور نہ کسی ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں ٹریفک رش ہونے کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند رہتی ہے اور اس کو نٹرول کرنے کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں ہو تا جس کی وجہ سے خواتین کو زیادہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،گجرات کے شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے