مصری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

Egypt: 6 militants killed of ISIS in clashes with security forces
مصری وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپیں صوبہ اسیوط کا ديروط نامی ٹاؤن میں اس وقت ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی عمارت کو محاصرے میں لے لیا تھا۔ محاصرے کے بعد شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تمام 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا تعلق داعش تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔








