بھارت میں سیلفی کا شوق 8نوجوانوں کی جان لے گیا، نوجوان دوست کی سالگرہ منانے ڈیم پر گئے تھے۔

Selfie interest in India took 8 lives of youth
بھارتی شہر ناگپور کے ڈیم میں نوجوانوں کی کشتی سیلفی لینے کے دوران ڈوب گئی، کشتی پر 8نوجوان سوار تھے، آٹھوں نوجوان طالبعلم تھے،جن کی عمریں 20سے 25سال کے درمیان تھیں۔ نوجوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لائیو ریکارڈنگ بھی کر رہے تھے، ڈوبنے والے 2نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں باقی 6کی تلاش جاری ہے۔








