پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا کام اسکرپٹڈ اور میچ فکس لگتا ہے۔

The Government and JIT work seem to be scriptured: Aitzaz Ahsan
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اندر چاہے جے آئی ٹی کے ساتھ چائے پیتے رہے ہوں لیکن طے تھا کہ باہر نکل کر شور کریں گے اور کہیں گے کہ ہمارا قصور کیا تھا۔ اعتزازاحسن نےکہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کومحفوظ راستہ دینے کے لیے تھی، نوازشریف، اسحٰق ڈار، حسین نواز، حسن نواز اور مریم نے جے آئی ٹی سے باہر آکر ایک جیسی باتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش عدلیہ اور فوج نے کی تھی، انہیں بھی بتانا چاہیے کہ شریفوں کے خلاف سازش کون کر رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ظفر حجازی سے ریکارڈ ٹمپرنگ کرائی گئی۔ انہوں نے کراچی الیکشن میں کامیابی پر پارٹی قیادت کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔








