yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • US-Iran Talks Yield Cautious Optimism, More Rounds Plannedامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
    • US Imposes New Oil Sanctions on Iran After Oman Talksعمان میں مذاکرات کے فوراً بعد امریکہ نے ایران پر نئی تیل کی پابندیاں عائد کردیں
    شوبز
    • Chappell Roan Stuns in See-Through Mugler-Inspired Gown at 2026 Grammysگریمی ایوارڈز 2026: چیپل روآن کا ٹرانسپیرنٹ گاؤن اور تھیری میگلر کی خراج تحسین
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • افغان امن میں روس نے نیٹو کی ناکامی کا خلا پرکرنا شروع کردیا، افغان حکومت اور طالبان کا دورہ ماسکو
    • پیرس، سفارتخانہ پاکستان کا اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے اور بزنس فیڈریشن میڈیف کے تعاون سے آن لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہمیں پاکستانی ڈریکولا بہت پسند ہیں

Yes 1 Webmaster December 1, 2014 0 1 min read
Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

امراؤ جان ادا مرزا محمد ہادی رسوا لکھنوی کا معرکۃ الآرا معاشرتی ناول ہے۔ امراؤ جان پیدائشی طوائف نہ تھی وہ شریف ذادی تھی اور شریف گھرانے میں پیدا ہوئی تھی۔ دس برس تک شریف والدین کے زیرسایہ زندگی بسر کی۔ پھر ایک منتقم مزاج شخص کے انتقام کی بھینٹ چڑھ کر اغوا ہوکر خانم کے کھوٹے پر پہنچی ۔ جہاں تعلیم و تربیت پا کر طوائف بنا دی گئی۔ شاعرہ تھی۔ قبول صورت تھی ، رقص و سرور میں ماہر تھی۔ ان خوبیوں کی بنا پر مشہور ہوئی جہاں جاتی سر آنکھوں پر بٹھائی جاتی۔

بر صغیر میں مسلمانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو چکا تھا اور تقدیر کی ستم ظریفی کی وجہ سے 1857 کی جنگ آزادی بھی مسلمان ہار چکے تھے انگریزوں نے چونکہ حکومت مسلمانوں سے چھینی تھی اور غدر میں بھی مسلمان ہی پیش پیش تھے اس لیے انگریزوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی ساری حدیں پار کرلیں اور لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انگریز نے اپنی مکارانہ سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان کے مسلمانوں کو تعلیمی، معاشرتی، سیاسی اور معاشی طور پر زوال پذیر کردیا تھا۔ دوسری طرف ہندو انگریز کی چاپلوسی کر کے انگریزوں کے نور نظر بن گے تھے

انگریز کی تمام مہر بانیاں ان پر تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہندو مفاد پرست جماعت کی تشکیل کے لیے انگریز قانوں دان ہیوم نے 1885 میں آل انڈیا نیشنل کانگرس بنائی جو بظاہر تو ہندو مسلم دونوں کی جماعت ہونے کا دعوی کرتی تھی مگر اصل میں وہ صرف ہندو مت کی نمائندہ جماعت تھی جو انگریز کے بعد ہندوستان مین ہندو راج قائم کر کے مسلمانان ہند کو اپنا غلام بنانا چا ہتی تھی- جلد ہی مسلمانان ہند کوہندو ذہنیت کی دوغلی پالیسی سمجھ میں آنے لگی۔ مسلم مفادات کو نظر انداز کرنا، دھوکہ دہی، وعدہ خلافی اور بداعتمادی کے متعدد واقعات نے مسلمان لیڈروں کو مایوس کیا اسلیے مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے 1906میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی۔

پھر اسی آل انڈیا مسلم لیگ نے آگے چلکر تحریک پاکستان کی بنیاد ڈالی اور 14 اگست 1947 کو قائداعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔ کچھ عرصہ تک دونوں ممالک میں آل انڈیا مسلم لیگ اور پاکستان مسلم لیگ کے نام چلے۔ آج انڈیا میں تو یہ انڈین یونین مسلم لیگ کے نام سے موجود ہےاور فی الحال ریاست کیرلا ، تامل ناڈواور مہاراشٹر میں متحرک ہے۔پاکستان میں قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد کوئی ایسا رہنما نہ تھا جو مسلم لیگ کو زندہ رکھتا لہذا ایک سرکاری ملازم غلام محمد نے 1953 میں مسلم لیگ کواذیت دئے دئے کر کومے میں بھیج دیا جو آج تک کومے میں ہی ہے۔

اکتوبر 1958 میں جنرل ایوب خان نے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور 1962 میں جب وہ صدر بناتو اسکو ایک سیاسی جماعت کی ضرورت پڑی تو اس نے مسلم لیگ کا نام استمال کیا اور کنونشن مسلم لیگ کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی ۔ 1964 میں جب مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ایوب خان کے خلاف صدارتی الیکشن لڑرہی تھیں تو وہ امیدوار تھیں متحدہ حزب اختلاف کی جبکہ ایوب خان کنونشن مسلم لیگ کا۔ کیا یہ یقین کرنے والی بات ہے کہ اپنی ساری زندگی مسلم لیگ میں گذارنے والی محترمہ فاطمہ جناح مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑرہی تھیں ، یقینا نہیں کیونکہ اصل مسلم لیگ تو 1953 سے کومے میں ہے۔

ایوب خان کو اقتدار میں ایک ایسی سیاسی جماعت کی ضرورت تھی جو اس کی مرضی سے ناچتی رہے۔ ایوب خان کی کنونشن لیگ میں ذوالفقار علی بھٹو اور چوہدری ظہور الہی دونوں شامل تھے۔ جب ایوب خان کا سورج غروب ہوا تو ساتھ ہی کنونشن لیگ کا ناچنا بھی ختم ہوگیا اور 1970 کے الیکشن میں کنویشن مسلم لیگ کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار نہیں تھے۔ ایوب خان کے مخالف سیاسی رہنماؤں نے بھی ایوب خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کونسل مسلم لیگ کی تشکیل دی جس کے سربراہ میاں ممتاز دولتانہ تھے بعد میں خان عبد القیوم خان نے کونسل مسلم لیگ سے پاکستان مسلم لیگ قیوم کو جنم دیا۔ دونوں کامقصد وہی تھا ایک ایسی سیاسی جماعت جو اُن کی مرضی سے ناچتی رہے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا قیام 1973 میں کونسل اور کنونشن مسلم لیگ کے انضمام سے عمل میں آیا اور پیر پگارا کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا جنرل ضیاء الحق نے 1977 میں اقتدار پر قبضہ کیا اور 1985 میں غیر جماعتی الیکشن کروائے مگر نام نہاد الیکشن کے بعد اسکو بھی ایک سیاسی جماعت کی ضرورت پڑی تو 1985میں پاکستان مسلم لیگ ج، یا جونیجوکے نام سے بنائی گئی۔ جونیجو دراصل پیر پگارا کے دیئے ہوئے تھے مگر جب ضیاء الحق نے تمام نام نہاد مسلم لیگوں کو اکٹھے کیا اور محمد خان جونیجو کو اس کا سربراہ مقرر کیا تواس صورتحال میں پیر پگارا نے 1985 میں اپنی مسلم لیگ ف کو علیدہ کرلیا۔ اب جونیجو یا ج لیگ ضیاء الحق کے دربار میں ناچ رہی تھی۔

ضیاء الحق کی موت کے بعد محمد خان جونیجو کی جونیجو یا ج لیگ پر نواز شریف نے قبضہ کرلیا اور پھر ج لیگ ن لیگ بن گئی۔ مگر 1993 میں حامد ناصر چٹھہ، منظور وٹو اور اقبال احمد خان نے اسے پاکستان مسلم لیگ ج کے نام سے دوبارہ بحال کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ جناح1995 میں منظور وٹو نے حامد ناصر چٹھہ سے اختلافات کے باعث تشکیل دی۔ جنرل پرویز مشرف نےنوازشریف کو 1999 میں ہٹا کر اقتدار پرقبضہ کیا تو اسکو بھی ایک سیاسی جماعت کی ضرورت پڑی تو چوہدری شجاعت حسین اورنواز شریف کے باغیوں نے مسلم لیگ ق مشرف کی جھولی میں ڈال دی ، پہلے اس کے سربراہ میاں محمد اظہر ہوے بعدمیں چوہدری شجاعت حسین اس کے سربراہ بنے جو آج تک ہیں۔

ضیاء الحق کی طرح پرویز مشرف نے بھی نام نہاد مسلم لیگیوں کو 2004 میں اکٹھا کیا لیکن چند ماہ بعد پیر پگارا نے اس مشترکہ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی ف کو پھر بحال کرلیا۔مشرف کے دربار سے فارغ ہونے کے بعدضیاء الحق کے بیٹے اعجازالحق نے اپنے باپ کے نام پر ضیا مسلم لیگ کا اجرار کیا۔ایوب خان سے لیکر آجتک ان نام نہاد مسلم لیگیوں میں جس کا جی چاہتا ہے وہ مسلم لیگ کا اپنا دھڑا بنا لیتا ہے۔مشرف کو جب چوہدری شجاعت نے ہری جھنڈی دکھائی تو مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ بناڈالی۔ تازہ خبر ہے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بھی پیپلز مسلم لیگ بنالی ہے۔

ہمارئے جنرلوں اور سیاستدانوں نے نام نہاد مسلم لیگ کا وہ حال کیا ہےجو ایک طوائف کا ہی ہوتا ہے۔ اب اگر ایسے میں چوہدری شجاعت حسین نےایک نام نہاد مسلم لیگ کا سربراہ ہوتے ہوئے ثقافت کے نام پرایک طوائف کا ناچ دیکھ لیا اور ہاں جس سٹیج پر بیٹھ کر وہ یہ ناچ دیکھ رہے تھے اسکے پیچھے قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر آویزاں تھیں تو کیا ہوا۔ آپ ان سے کیونکر توقع کرتے ہیں یہ کوئی اچھا کام کرینگے، شاید ان کو تو ٹھیک طرح قائداعظم اور علامہ اقبال کے بارئے میں بھی معلوم نہ ہو۔ ان کو کیا معلوم مسلم لیگ کیوں بنی کیسے بنی کس نے کیا قربانی دی، ان باتوں سے ان کو کیا مطلب یہ جو آج اپنے اپنے نام نہادی مسلم لیگ کےسربراہ بنے ہوئے ہیں ان کے باپ دادا میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے کبھی قائد اعظم کی شکل بھی دیکھی ہو۔ یہ تو اپنے مقاصد کو پورا کرنے کےلیے نام نہاد مسلم لیگ کو نچارہے ہیں، شاعرفقری نے کیا خوب کہا ہے
شور ہوتا رہا مے خانوں میں
حسن لٹتا رہا ایوانوں میں
رات ڈھل جانے کو تھی جب فقری
سسکیاں مل گئیں آذانوں میں

امراؤ کے کردار میں تدریجی تبدیلیاں دراصل اس کی فطرت کی شریفانہ جوہر کی پیداوار ہیں۔ یہ جو ہر اسے ورثہ میں ملاتھا۔ اس کی زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب وہ طوائف کے گھناونے ماحول سے متنفر ہو چکی تھی اور اسے طوائف بن کر جینا پسند نہیں تھا۔ اس کردار کا یہ ارتقاءاس کی شخصیت و کردار میں عجیب مقناطیسی کشش پیدا کر دیتا ہے۔

قاری کی نظر میں مطعون اور مقہور ہونے کی بجائے رحم اور ہمدردی کی مستحق ٹھہر تی ہے۔ آخری عمر میں وہ سب کچھ ترک کر دیتی ہے۔ اور عام لوگوں سے بھی ملنے جلنے سے احتراز کرتی ہے۔ اور نماز روزے کی سختی سے پابندی کرنے لگتی ہے۔ آخر ی عمر میں کربلا معلی کی زیارت سے بھی فیض یاب ہوئی۔ اس طرح اس کردار کی تشکیل میں رسوا نے گہرا نفسیاتی مطالعے سے کام لیا ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو فکری لحاظ سے ناول امراؤ جان ادا لکھنو ی معاشر ت کے زوال کی داستان ہے۔

قائد اعظم کی مسلم لیگ بھی وہی تھی جس نے جمہوریت کے زریعے اس ملک کو ایک مقصد کے لیے بنایا تھا۔ قائد کا مقصد تھا کہ نہ صرف مسلمان مذہبی طور پر آزاد ہوں بلکہ وہ معاشی اور سماجی طور پر بھی آزاد ہوں۔ مگر افسوس جس مسلم لیگ نے ہم سب کو پاکستان دیا وہ تو کومے میں چلی گی ۔ امید تو مشکل ہے لیکن شاید اللہ تعالی ہم پر مہربانی کردئے اور کوئی ایسا لیڈر آجائے جو اصلی مسلم لیگ کو کومے سے باہر لاسکے اور اس ملک کے عوام کو وہی سب دیکھنے کو ملے جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب تھے۔ مگر ابھی تک تو ہمارئے حکمراں جنرلوں اور سیاستدانوں نے امراؤ کے کردار کی طرح ایک نام نہاد مسلم لیگ بنابنا کر اپنے اپنے فاہدئے میں نچایا یا نچارہے ہیں اور اس سے وہ صرف اور صرف پاکستانی معاشرہ اور مقصد پاکستان کی زوال پذیری کررہے ہیں۔ آغا شورش کاشمیری نے شاید اسی بات کو سامنے رکھ کر کہا تھا۔
میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو
گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pervez Khattak
Previous Post فضل الرحمان بہادر ہیں تو راستے کل بند کر کے دکھائیں، پرویز خٹک
Next Post مسلمان رہنما دہشت گردی کی مذمت کریں، پوپ فرانسس
Pope Francis

Related Posts

اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ دھرنے کے نام پربے نقاب ہورہی ہے، بھارتی مودی کے بعد اندرونی مکروہ چہروں کی باری آگئی ہے، اصغر برہان

October 3, 2019

لاہور ہائیکورٹ کا پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم

April 1, 2016
Xi Jinping

اسلام آباد : چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

April 14, 2015
What are the conditions of Mary Nawaz suffering from bad illness?

مریم نواز کی طبیعت خراب کونسی بیماری کا شکار ہو گئیں؟

January 10, 2019
© 2026 Yes Urdu - Overseas Urdu News. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.