counter easy hit

مسلمان رہنما دہشت گردی کی مذمت کریں، پوپ فرانسس

Pope Francis

Pope Francis

روم (یس ڈیسک) رومن کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمان رہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر ہونے والی ’دہشت گردی‘ کی مذمت کریں۔ ترکی کے تین روزہ دورے کے بعد روم واپس جاتے ہوئے طیارے میں بات چیت کرتے ہوئے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اُس نقصان کو سمجھتے ہیں جو اسلام کے دہشت گردی سے جڑنے کے مخصوص تصور سے ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تشدد کی مذمت سے اکثر مسلمانوں کے بارے اس مخصوص تصور کو بدلا جا سکے گا۔

پوپ نے اُن لوگوں کی مذمت کی جو تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیسا ہم نہیں کہہ سکتے کہ تمام عیسائی بنیاد پرست ہیں۔پوپ فرانسس نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے دورے میں کہا تھا کہ جنونیت اور بنیاد پرستی کی روک تھا م کے لیے مسلمانوں کے ساتھ مکالمہ کیا جائے۔