counter easy hit

وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر نہیں دروغ نامہ پڑھا، پیر ارشد ہاشمی

Arshad Hashmi

Arshad Hashmi

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر نہیں دروغ نامہ پڑھا ،اس تقریر کو عہد نامہ قرار دینے والے عقل کے اندھے ہیں ، پیر کو پنجاب کا نہیں رائے ونڈ کا بجٹ پیش کیا گیا، پنجاب بجٹ میں کسی نئے منصوبے کا اعلان نہ کرنے سے صوبہ بھر کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے، ان خیالات کا اظہار سینئرپی ٹی آئی رہنما پیر ارشد ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں کہا کہ پنجاب کا بجٹ دھوکہ ہے ،یہ فلاپ ڈرامے کی نئی قسط ہے ،اس بجٹ میں پرانے منصوبوں کوہی حکومت نے اپنی کارکردگی ظاہر کی ہے ،جب وزیر خزانہ بجٹ تقریر کررہی تھیں تو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج ہورہا تھا اس سے انداز ہوتا ہے کہ یہ بجٹ عوام میں کتنا مقبول ہے ،انہوں نے کہاکہ اس بجٹ سے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی مزید بڑھ جائے گا ،بجٹ کا بڑا حصہ گاؤں اوردیہاتوں پر لگانے کے بجائے لاہور پر خرچ ہوگا ،اس بجٹ سے پنجاب کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گا ،یہ بجٹ نہ جانے کس نے تیار کیا جس میں عوام سے صرف وعدے کئے گئے ہیں انہیں عملی طو رپر کچھ نہیں دیا گیا ۔