counter easy hit

ڈپریشن اور مایوسی سے نجات کا آسان نسخہ

Easy way to get

Easy way to get

کیا آپ اکثر مایوسی یا ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں؟۔ یا آپ کے دوست کو ہر وقت ذہنی تنائو تنگ کیے رکھتا ہے؟۔ اگر ہاں تو ایک معمولی سی عادت زندگی میں خوشگوار تبدیلی لا سکتی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) سوئیڈن کی اپپسلا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتا ہے اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کرکے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیر شعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہو جاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے۔