counter easy hit

عراق: بغداد میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک، 23 زخمی

Iraq suicide

Iraq suicide

حکام کیمطابق خودکش بمبار نے شہر کے مصروف مقام طائران چوک پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
بغداد: (یس اُردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خودکش حملے میں سات افراد ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکومت کے مطابق خودکش بمبار نے شہر کے مصروف مقام طائران چوک پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ داعش نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حملے میں شیعہ ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔