counter easy hit

ویرات ، انوشکا کی حمایت میں میدان میں آگئے

Virat, stepped

Virat, stepped

ویرات نے انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا
نئی دہلی (یس اُردو) بھارتی سٹار ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھی جس کی وجہ سے دونوں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔بھارتی سٹار جو ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے ہر میچ میں اچھی پرفارمنس کے بعد ان کے شائقین کی طرف سے انوشکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ویرات کوہلی کا ٹوئٹراور انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انوشکا شرما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، تھوڑا سا نرمی کا مظاہرہ کریں ، اس نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ویرات کا مزید کہنا تھا کہ انوشکا کی وجہ سے کبھی بھی ان کی پرفارمنس پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ۔بھارتی سٹار نے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا ۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کا تعاقب کرتے وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں ۔ جبکہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلمسلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔