counter easy hit

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا،ڈی ایس پی ریاض احمد

 DSP Riaz

DSP Riaz

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو )ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا ، شہر میں مختلف جگہوں پر قائم غیر قانونی رکشہ ویگن ، اڈوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا ڈی ایس پی ریاض احمد۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ریاض احمد نے گزشتہ روز عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ میں شہر مختلف جگہوں پر قائم غیر قانونی اڈوں ، کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلا ف کاروائی کرنا میری اولین ترجیح ہے چونکہ ان کی وجہ سے ہر روز حادثات میں اضافہ ہورہا ہے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائیگا خلاف ورزی کرنے پر سختی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزیدکہا کہ لائسنس برانچ میں میرٹ پر لائسنس جاری کیے جائینگے اس میں کسی قسم کی کوئی سفارش کی ضرورت نہ ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ قبول کیا جائیگا میرے دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں اگر میرے کسی اہلکار کے خلاف کوئی شکایت ہوتو مجھے براہ راست مل سکتے ہیں