counter easy hit

آل ورلڈ مغل فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا

Federation Mogul

Federation Mogul

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو )آل ورلڈ مغل فیڈریشن ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ورلڈ ہیرو ڈے کے حوالہ سے مو ڑ کھنڈا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر فوجی مشتاق مرز ا نے کی ،تقریب میں فیڈریشن کے دویژنل کوآرڈی نیٹر حکیم شہباز مغل ،ڈاکٹر غلام عباس ،اے ڈی مغل ،حماد صرم ،ڈاکٹر آصف ندیم ،ڈاکٹر لطیف سلیمی ،اسلم چشتی ،اقبال شاکر اور صوبیدار منظور مغل سمیت ضلع بھر سے فیڈریشن کے عہدیدران او ر ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر عظیم مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،حافظ محمد شہباز مغل ،فوجی مشتاق مرزا سمیت دیگر نے کیک کاٹا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان اور اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکیم شہباز مغل نے کہا کہ ہماری اسلامی تاریخ عظیم اور بہادر ہیروز سے بھری پڑی ہے جنہوں نے برصغیر سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پرچم لہرانے کے لئے عظیم جدوجہد کی آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں ان سے نکلنے کے لئے انہی کی طرح کی قیادت کی ضرورت ہے ۔فوجی مشتاق مرزا نے ہماری فیڈریشن کا مقصد آنے والی نسل کو پڑھا لکھا ،سلجھا اور صاف ستھرا معاشرہ دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ ظہیر الدین بابر ہی تھے جنہوں نے برصغیر میں پہلی مسلمان مملکت کی بنیاد رکھی ،شہنشاہ اکبر ،ٹیپو سلطان ،میجر طفیل شہید ،میجر عزیز بھٹی ،میجر سرور شہید اور راشد منہاس سمیت دیگر ہیروز نے جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد کرنااور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے