counter easy hit

سرائے عالمگیر میں نیشنل سیونگ سنٹر قومی بچت مرکز کی برانچ قائم کی جائے

Savings Centre in Jordan

Savings Centre in Jordan

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )سرائے عالمگیر میں نیشنل سیونگ سنٹر قومی بچت مرکز کی برانچ قائم کی جائے اہلیان سرائے عالمگیر کا مطالبہ، تفصیلات کا مطابق ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کی اکثریت بیرون ملک میں بسلسلہ روز گار مقیم ہیں اورکثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں اورسیونگ کے لیے تحصیل سرائے عالمگیر میں برانچ نہ ہونے کی وجہ سے کھاریاں یا جہلم جانا پڑتا ہے لیکن بدقسمتی سے نیشنل سیونگ سنٹر قومی بچت کی برانچ نہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی ہوتی ہے جبکہ سرائے عالمگیر آبادی کے لحاظ سے بڑا شہر ہے بیرون ملک رہائشی تحصیل سرائے عالمگیر کے رہائشی نیشنل سیونگ سنٹر قومی بچت میں اپنا سرمایا لگانا چاہتے ہیں مگر سرائے عالمگیر میں برانچ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا پڑتا ہے ۔اہلیان سرائے عالمگیر نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرائے عالمگیر میں نیشنل سیونگ سنٹر قومی بچت بنک کی برانچ کھولی جائے