counter easy hit

ڈرگ انسپکٹر ننکانہ نے عطائی حکیموں و ڈاکٹر وں کے خلاف آپریشن کیا

Drug Inspector

Drug Inspector

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی سی او کے حکم پر ڈرگ انسپکٹر ننکانہ نے عطائی حکیموں و ڈاکٹر وں کے خلاف آپریشن کلین اپ کے دوران 13افراد کے خلاف چالان اور ایک کلینک کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثما ن علی خاں کی ہد ایت پر ڈرگ انسپکٹر عرفان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ اڈا مانگٹانوالہ حاجی غلام علی کھوکھر میڈیکل سٹور موڑ کھنڈا کے حکیم غلام حسین بچیکی کے محبوب دواخانہ اور مکہ میڈیکل سٹور سید والہ کے سر فراز میڈیکل سٹور بڑا گھر 5چک کے اشرف میڈیکل سٹور شاہ کوٹ روڈ 19چک کے عطائی ڈاکٹر لیاقت علی11چک کے محسن مشتاق عطائی ڈاکٹر اور ننکانہ صاحب ڈی سی او آفس کے بلمقابل کھوکھر میڈیکل سٹور ، ارشد میڈیکل سٹور گوروبازار ، رشید میڈیکل سٹور گوروبازار کو ایکسپائر ادویات رکھنے اور مریضوں کو ٹیکے لگانے و ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ادویات فروخت کرنے پر چا لان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیئے جبکہ پنڈ واربرٹن کے عطائی محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کا کلینک سیل کر دیا ۔