counter easy hit

ملتان: شوہر سے جھگڑا، خاتون نے بچیوں سمیت تیزاب پی کر خودکشی کر لی

drinking acid daughters

drinking acid daughters

ملتان میں خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد دو بچیوں کو تیزاب پلا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
ملتان: (یس اُردو) گھریلو جھگڑے اور انا کی جنگ نے ایک اور گھرانہ اجاڑ دیا۔ ملتان کے علاقے گرے والا کی طیبہ بی بی کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہو گیا۔ جس کے بعد اس نے دو بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ پہلے بچیوں کو تیزاب پلایا اور پھر خود بھی پی لیا۔ تیزاب پینے سے دو سالہ مناحل اور نو ماہ کی حجاب موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ طیبہ بی بی کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر رات گئے اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے تیزاب فروخت کرنے والے دکاندار سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔