counter easy hit

کراچی: لیاقت آباد میں چھریوں کے وار سے 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل

Karachi injures

Karachi injures

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں چھریوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) عزیز آباد 4 نمبر پر چھریوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انکی شناخت الیاس، صنوبر اور سائرہ کے ناموں سے کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث عادل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس فیز 2 میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دانش اور سمیر کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔