yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ڈراموں کی پرتعیش زندگی کے اثرات

F A Farooqi May 26, 2015May 28, 2015 1 min read
Share this:
Dramas
Dramas

تحریر: صبا عیشل
آپی! چینل کیوں بدل دیا، اف اس گھر کی ڈیکوریشن کتنی مہنگی کرائی گئی ہے۔ آپ لگا رہنے دیتی ناں!! میں اپنی 12 سالہ کزن کے منہ سے حسرت بھرا جملہ سن کر کافی حیران ہوئی۔ کچھ عرصہ کے مشاھدے سے اندازہ ہوا کہ ایسی بے شمار حسرتیں ہر دوسرے شخص کے دل میں پنپ رہی ہیں۔

ایک دوست سے کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی۔باتوں باتوں میں عورتوں کا پسندیدہ موضوع شاپنگ نکل آیا تو اندازہ ہوا کہ موصوفہ اچھی خاصی سمجھدار ہونے کے باوجود ٹی وی ڈراموں میں دکھائی جانے والی شان و شوکت اورکرداروں کے قیمتی و ڈیزائنرز پہناووں سے خاصی متاثر ہیں۔ مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے بچپن میں جب عینک والا جن اور سارے گاما پا ٰ طارق عزیز شو اور اس جیسے دیگر پروگرام پیش کئے جاتے تھے تو ہم بہت شوق سے دیکھتے تھے ان کرداروں میں معصومیت اور سادگی ہوتی تھی۔

اس وقت ایک ہی سرکاری ٹی وی چینل تھا ،جس سے سیکھنے کی کئی چیزیں ملتی تھیں۔ اگر آج کے لاتعداد چینلز کا موازنہ اس وقت سےکیا جائے تو ٹی وی ڈراموں اور شوز کی تو تعداد بے حساب ہے۔مگر بناوٹ اور تصنع نے لوگوں کے ذہن کو اآلودہ کرکے رکھ دیا ہے، رزق بزق لباس ٰ قیمتی زیورات ٰ اعلی فرنیچر ٰ بہترین فرنشڈ بنگلوز اور انکے باہر کھڑی چارچار گاڑیاں متوسط اور غریب طبقے کے افراد کی نگاہوں کو خیرہ کردیتی ہیں۔

کچھ سال پیچھے جاکر دیکھا جائے تو ایسا ہرگز نہیں تھا ڈراموں پر غیر ملکی چھاپ اور پڑوسی ملک کے رہن سہن کی یلغار نہ تھی ۔
پاکستانی اور اسلامی ثقافت نمایاں طور پر نظر آتی تھی۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جیسے جیسے چینلز بڑھتے جارہے ہیں ہمارا معیار گرتا چلا جارہا ہے۔ دوپٹہ سر سے اتر کرگلے میں آیا پھر گلے سے بھی اتار کر پھینک دیا گیا۔فیشن کے نام پر سلیولیس اور پھر جینز نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ پڑوسی ملک کا مشاھدہ کیا جائے تو بڑے شہر میں کافی دیر تک ڈھونڈنے پر بھی دور دور تک کوئی ایسا گھر ٰ حویلی اور محل نظر نہیں آیا جیسا انکے ڈراموں کی روایات ہیں۔

TV Channel
TV Channel

اب ہم نے بھی اپنے ڈراموں کا طرز زندگی بدل دیا ہے۔جس کا سب سے زیادہ برا اثر نوجوان طبقے اور بالخصوص صنف نازک پر پڑرہا ہے۔ نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعدار ڈراموں کے مہنگے طرز زندگی سے شدید متاثر ہیں۔ اب ڈراموں میں گھر اور گھرداری جاننے والی ہیروئن ناپید ہو چکی ہیں۔ ماضی کے ڈراموں کی ہیروئن اگر ایک معصوم گھریلو ٰ سگھڑ اور پروقار پہناوے کا مرکب تھی۔تو اب کی ہیروئن بولڈ ٰ آفس گرل اور ماڈرن برانڈڈ مگر ثقافت اور اسلام سے ماورا لباس میں ملبوس ہوتی ہے۔ نوجوان لڑکیاں کچی عمر میں ہی ایسے ڈراموں سے متاثر ہر کر اپنی حیثیت سے بڑے خواب دیکھنے لگتی ہیں مگر جب حقیقت پھن پھیلا کر سامنے آتی ہیں تو انکے خوابوں ٰ آرزوو¿ں اور خوشنما امنگوں کا بت پاش پاش ہوجاتا ہے۔ نتیجتاً ایک طویل عرصہ تک وہ خود سے گھر والوں سے اور اپنے طرز زندگی سے متنفر ہوجاتی ہیں۔ کچھ تو بروقت سنبھل بھی جاتی ہیں مگر اکثریت اپنے خوابوں کی عالیشان عمارت مقبرہ میں تبدیل نہ کرنے کی چاہ میں والدین سے بدتمیزی اور مقابلہ کی سطح پر اتر آتی ہیں اور اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کی خاطر انتہائی حد پار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

ہمارا نوجوان ڈراموں کے اعلیٰ شاندار فرنشڈڈ اے سی دفاتر دیکھ کر کسی کم درجے کی نوکری پر راضی نہیںہوتے۔ ڈراموں کا بجٹ اور تعیشات سے بھری زندگی عام آدمی کی حسرتوں کو بڑھاتی چلی جارہی ہیں۔ آسائشات زدہ زندگی غریبوں کی محرومیوں کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔ اور ان محرومیوں کی حسرتیں دیکھنے والوں کو ڈپریشن جیسے موذی مرض میں مبتلا کردینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ ہر دوسرا شخص احساس کمتری کا شکار ہے۔ ملکی صورتحال سے پریشان عوام لاتعداد مسائل سے دوچار ہے۔

Depression
Depression

روزگار کا بحران ان میں سے ایک ہے۔ لوگ دن بدن ٹی وی ڈراموں کی شان و شوکت بڑھتی دیکھ کر متنفر ہوتے چلے جارہے ھیں۔ دن بھر کام کرکے تھکا ہارا گھر کو آنے کے بعد ہر ٹی وی چینل کا ماحول عام آدمی کی تھکن میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ ہم دوسروں کی تقلید کرکے اپنی روایات واقدار ٰ رسم و رواج ٰ دین اور ثقافت سے دور ہوتے چلے جارہیں ھیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹی وی چینلز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں لوگوں کو انکی حسرتوں اور محرومیوں کا احساس دلانے کے بجائے ان کے مسائل کو سامنے لایا جائے۔ آج کل کے ڈراموں کی کہانی کا نتیجہ کچھ بھی نکلتا ہو لیکن اصل زندگی میں اسکے نتائج عام طرز زندگی گذارنے والے ناظرین کو بھیانک مسائل سے دوچار کر رہے ہیں۔

تحریر: صبا عیشل

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post بول اب کیا ہو گا؟
Next Post سانحہ یوحنا آباد کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.