yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بول اب کیا ہو گا؟

F A Farooqi May 26, 2015May 28, 2015 1 min read
Share this:
Bol Network
Bol Network

تحریر: عقیل خان
پچھلے کئی ماہ سے میڈیا کی دنیا میں بول کا بہت بول بالا ہو رہا ہے۔ جس کو دیکھو بول کے گن گارہا ہے۔ بڑے بڑے چینلز سے بڑے بڑے نام بول میں شامل ہورہے ہیں۔ کامران خان، نصرت جاوید، افتخاراحمد اور عاصمہ شیرازی جیسی ہستیوں نے سب سے پہلے بول کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ روز ایک ایک صفحے کے اخبار میں اشتہار آرہے تھا کہ بول آرہاہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی بڑی دھوم مچی ہوئی تھی۔ ہر دوسراشخص بول جوائن کرنے کے لیے تیار تھا۔ مجھے بھی ایک دوست نے کہا کہ خان صاحب آپ بھی بول جوائن کرلو بہت اچھا میڈیا نیٹ ورک آ رہا ہے۔ سب چینل کو مات دے گا۔

میں تو ابھی اس کو جوائن کرنے کا سوچ بھی نہ سکا کہ اچانک ایک دھماکا ہوا اور بس پھر کیا ؟ایسا لگا جیسے بول کی بولتی بند ہو رہی ہے۔ پچھلے چند دن سے ہر چینل پر ایک ہی موضوع زیر بحث تھااور وہ موضوع تھا ایگزیکٹ کا۔ پہلے تو میں نے ایگزیکٹ کمپنی پر اتنی توجہ نہ دی کیونکہ میں سمجھا یہ بھی دونمبر دھندا کرنے والا کوئی ادارہ ہے جو میڈیا نے پکڑلیا اور اب اس پر واویلا ہورہا ہوگا۔پاکستان میں دو نمبر کام کرنے والوں کی کمی نہیںکیونکہ قائداعظم کی تصویر(رشوت کے نوٹ) کا احترام ملک عزیز کے طول و عرض میں بہت زیادہ ہے۔ میرے سمیت آپ سب سنتے ہیں کہ فلاں محکمہ میں فلاں جاب اتنے لاکھ دے کرحاصل کی ہے۔ میرے خیال میں محکمہ تعلیم سب سے معتبر ادارہ ہے کیونکہ اس میں بھرتی ہونے والے اساتذہ نے ملک کے مستقبل کے نونہال تیار کرنے ہوتے ہیں مگر جب یہ لوگ اپنی ایک سیٹ حاصل کرنے کے لیے ہزاروں روپے دیں گے اور میرٹ پر کام نہیں ہوگا تو پھر ہمارا معاشرہ کیسے ترقی کرسکتا ہے؟ اب تو یہاں تک نوبت آگئی کہ حکومت پنجاب نے اس محکمے میں سختی کی ہے اور میرٹ کو اولین ترجیح دی ہے تو راشی لوگ اب بھی پیسے لینے سے باز نہیں آرہے وہ لوگوں سے پیسے لے لیتے اگر ان کا میر ٹ پر نمبر آجائے تو وہ ان کو پیسوں کو رزق حلال سمجھ کر رکھ لیتے ہیں اور اگر نہ آئے تو پھر کہتے ہیںکہ” سوری سر سختی بڑی ہے آپ کا کام نہیں ہوسکا۔

بات ہورہی تھی ایگزیکٹ کی۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹ نے دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں فروخت کر کے لاکھوں ڈالر کمائے ہیں۔ اس کمپنی نے ایسی ڈگریاں بھی جاری کیں، جن پر امریکی محکمہ خارجہ کے امتیازی نشانات اور وزیر خارجہ جان کیری تک کے دستخط موجود ہیں۔ مزید یہ کہ ایگزیکٹ ‘کولمبیانا’ اور ‘بارکلے’ جیسے ناموں سے مختلف جامعات کی ایسی 370 ویب سائٹس بھی چلا رہی ہے، جو جعلی تعلیمی اسناد جاری کرنے میں اس کمپنی کی مدد کرتی ہیں۔

Exact
Exact

امریکی اخبار کے اس اداریے کے بعد تو جیسے پاکستان میں بھونچال آگیا ہو۔ ہر کوئی اس کے خلاف آواز اٹھا نے لگا۔بات جعلی ڈگریوں تک کی ہوتی تو شاید میڈیا بھی اتنا شور نہ مچاتا ۔شورمچانے کی اصل وجہ کوئی اور تھی کیونکہ ایگزیکٹ بہت جلد ہی ”بول” کے نام سے پاکستان کا سب سے بڑا ٹی وی چینل بھی شروع کرنے والی ہے۔ اس سلسلے میںجیسا کہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ’ ‘بول” نے پڑے پیمانے پر بھرتیاں بھی کر رکھی ہیں اور ان میں پاکستانی صحافتی شعبے کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جو اتنا بھونچال اٹھ رہا ہے یہ سب ”بول” کے مخالف اٹھا رہے ہیں کیونکہ میڈیا کے ٹھیکیدار نہیں چاہتے کہ ان کا کوئی مقابلہ کرے۔ میرا سوال یہ نہیں کہ میڈیا کا ٹھیکیدار کون ہے یا کون نہیں۔ بات ہے جعلی ڈگریوں کی اور اس سے اربوں کھربوں روپے کمانے والوں کی اورپاکستان کو بدنام کرانے والوں کی۔ پاکستان میںکافی عرصہ سے مختلف شہروں میں ایگزیکٹ کے دفاتر قائم ہیں اور جوبڑی دیدہ دلیری سے یہ کام کررہے تھے۔ کیا ہماری حکومت یا دوسرے ادارے سوئے ہوئے تھے جن کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کی پلکوںکے نیچے کیا ہورہا ہے۔ یہاں عام پبلک کے لیے تو حکم صادر کردیے جاتے ہیں کہ اگر کوئی اپنا مکان یا دکان کرائے پر دے تو پہلے اس کی چھان بین کرے اور یہاں تک حکم دیا گیا کہ تھانے میں اس کی معلومات درج کرائے اور ہمارے تمام سکیورٹی اداروں سمیت حکمران خود انٹرنیشنل سطح پر کام کرنے والوں سے بے خبر تھے یا پھر اس کے پس پردہ بھی کوئی ایان علی جیسی غیر مرئی طاقت تھی؟

افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہماری عدلیہ نے کئی سیاستدانوں کو جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا مگر کبھی یہ نہیں پوچھا کہ یہ جعلی ڈگریا ں کہاں سے حاصل کیں؟اگر جس ادارے سے جعلی ڈگری حاصل کی اسکے ادارے کے خلاف ایکشن لیا جاتا تواس طرح دو نمبر دھندا کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہوتی بلکہ ان سیاستدانوں کا مکروہ چہرہ بھی سامنے آجاتا جو ایسے اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ عدلیہ کے علاوہ ہمارے حکمرانوں نے بھی ان جعلی ڈگری بنانے والے اداروں کے خلاف کیوں کاروائی نہ کی؟ کیا سب قانون غریبوں کے لیے ہیں؟

قانون کی مثال دیکھنی ہے تو ایان علی کی لے لیں۔غریب جیل ہوتو اس کو ایک سے دوسرا سوٹ پہننا نصیب نہیں ہوتا اور یہاں کرائم گرل ماڈل جیل سے ایسے آرہی ہوتی ہیںجیسے کسی کیٹ واک میں ۔ڈریس، میک اپ ، شوزاور بالوں کے سٹائل تک ،کسی میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ میڈیا چینل کے آنے یا نہ آنے سے عوام کو کوئی غرض نہیں اگر غرض ہے تو دونمبر کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہچانے سے ہے۔ بول کی بولتی تو شاید اب بندہوتی نظرآرہی ہے کیونکہ دوسرے چینلز سے پرواز کرکے بول کی چھتری پربیٹھنے والوں نے اب اُدھر سے بھی اُڑائی (پرواز) ماردی ہے اور ابھی تک فضا میں ہی پرواز کررہے ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ پرندے اب کس چھتری پر اترتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ایگزیکٹ کے خلاف پاکستانی تاریخ کے مطابق ایسے ہی آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا جس طرح پہلے ”منڈا منڈا ”ڈال دیا جاتا رہا ہے؟ کیا بول لانچ ہوسکے گا یانہیں؟کیا بول کے معاملے میں دوسرے میڈیا چینلز کی بات درست ثابت ہوتی ہے کہ شعیب شیخ کی وضاحت کام آتی ہیں؟ گرد جلد چھٹنے والی اور دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی سب کے سامنے ہوگا۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر: عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Akif Ghani
Previous Post اردو کے مشہور و معروف شاعر عاکف غنی کو یس اردو میں بطور ایڈیٹر فرانس نامزد کر دیا گیا
Next Post ڈراموں کی پرتعیش زندگی کے اثرات

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.