counter easy hit

ننکانہ میں رمضان المبارک کے دوران 8رمضان بازار، 20افطار دستر خوان لگائے جائیں گے،ڈاکٹر شاہ زیب حسنین

Shah Hasan Khan

Shah Hasan Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ میں رمضان المبارک کے دوران 8رمضان بازار، 18فئیر پرائس شاپس ، 6گرین چینل6ریڈ چینل جبکہ 20افطار دستر خوان لگائے جائیں گے۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین مضان المبارک کے بابرکت ایام میں عوام الناس کو اشیاءِ خوردو نوش سستے داموں فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے ننکانہ سٹی ، واربرٹن، شاہکوٹ، سانگلہ ہل سمیت کل 8 رمضان بازار لگائے جائیں گئے۔ ان خیالات کا اظہاراے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے رمضان بازاروں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے مزید کہا ان رمضان بازاروں میں کل 18فئیر پرائس شاپس ہونگی۔ جن پر اشیاء خوردو نوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہونگی ۔ جبکہ محکمہ ذراعت 6گرین چینل لگائے گا ۔ یہاں تازہ سبزیاں دستیاب ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مٹن، پولٹری کی فراہمی کے لئے 6ریڈ چینل جبکہ مخیر حضرات کی جانب سے 20سے زائید افطار دستر خوان بھی لگائے جائیں گے میٹنگ میں ضلع بھر کے افسروں کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے عملے اورتاجروں نے شرکت کی۔