counter easy hit

مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر شاہ زیب حسنین

 Dr. Shah Hasan Khan

Dr. Shah Hasan Khan

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ضلع ننکانہ میں چائلڈ لیبر آرڈی نینس2016پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے مزید کہا کہ ننکانہ کے تمام بھٹوں پر جبری مشقت کا خاتمہ کردیں گے۔اور بچوں سے جبری مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں ای ڈی او سی ڈی مدثر رضوان، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری شبیر حسین منور، ڈی او لٹریسی ندیم احمد،بھٹہ مالکان کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔