counter easy hit

سماجی تنظیم “دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Social organization

Social organization

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)سماجی تنظیم “دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں “معذور افراد کے قانونی اور معاشرتی حقوق اور ہماری ذمہ داری”کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دستگیر قانونی امدادکا مرکز کی پراجیکٹ منیجر فرحت پروین ،سماجی تنظیم مائل سٹون کے سی او شفیق الرحمان ،صدر انجمن بحالی معذوراں ننکانہ صاحب رانا محمد صدیق ،پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ مہرین اظفر ،صدر این ایچ آر ڈی این سرفراز قادری ،بین المذاہب مشاورتی کمیٹی پنجاب کے رکن گیانی جنم سنگھ ،چیئر مین ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع ننکانہ صاحب راؤ توقیر السلام ،نادرا سنٹر ننکانہ کے انچارج ،محکمہ صحت کے افسران ،وکلاء ،صحافیوں ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جو ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہو تے ہیں ۔ حکومتی اداروں ،سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ ہم معذور افراد کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دستگیر قانونی امداد کا مرکز کی پراجیکٹ منیجر فرحت پروین نے بتایا کہ ہماری تنظیم معذور افراد کو ہر قسم کی قانونی مشاورت اور قانونی امداد بالکل مفت فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے معروف وکلاء کا ایک پینل تشکیل دے رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معذور افراد اپنے کسی بھی مسئلہ کے بارے ہمارے ٹول فری نمبر 0800-58888 پر مفت کال کر کے اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں ۔ہماری اولین کوشش ہوتی ہے کہ ہم معذور افراد کے مسائل کو حل کروانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم محکمہ صحت ،لوکل گورنمنٹ ،نادرا سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے معذور افراد کو صحت کارڈ ،پیدائشی سرٹیفکیٹ ،میڈیکل سرٹیفکیٹ ،شناختی کارڈ سمیت ان کے اعضاء کی فراہمی پر بھی کام کر رہے ہیں ۔