counter easy hit

چوہدری عبد الرشید گجر کا سابق صدر پرویز مشرف کو ٹیلی فون

Chaudhry Abdul Rashid Gujjar

Chaudhry Abdul Rashid Gujjar

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)آل پاکستان مسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری عبد الرشید گجر کا سابق صدر پرویز مشرف کو ٹیلی فون ،سابق صدر کی جلد صحت یابی کی دعا ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری عبد الرشید گجر نے گزشتہ روز سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت یابی کے بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر چوہدری عبد الرشید نے سابق صدر پرویز مشرف کی جلد صحت کی یابی کے لئے دعا کی اور پر ویز مشرف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،سابق صدر پریرویز مشرف نے صحت یابی کے بارے پوچھنے پر چوہدری عبد الرشید گجر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں بلکہ ہر طرح کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں ۔سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور لوگ میرے دورحکومت کو یاد کر رہے ہیں جب ہر طرف ترقی و خوشحالی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈر کبھی بھی مشکل حالات سے نہیں گھبراتا بلکہ ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے