counter easy hit

ڈی پی اوکی ننکانہ میں سر کل افسران اور تمام ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی

DP officials

DP officials

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)نجیب اللہ پندرانی قائم مقا م ڈی پی او ننکانہ صاحب نے کمیٹی روم ڈی پی او آفس ننکانہ میں سر کل افسران جن میں ڈی ایس پی ننکانہ شفقت رشید ،ڈی ایس پی سرکل بڑاگھر اکرام خان ،ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اختر علی اور تمام ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ انہوں نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں اور جرائم کی روک تھام کے لیئے مجر مان اشتہاری اور جیل سے رہاشدہ سابقہ ریکارڈیافتگان پر ریڈکریں اگر کسی مقدمہ قابل دست اندازی کی اطلاع ملے تو اس پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی اسپیشل مہم جاری ہے جس کے دوران ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے اور نیلی بتی والی گاڑیوں ،غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ،ساونڈسسٹم ،ہیٹ مٹیریل ، ولنر ایبل سکیورٹی اسٹی ایکٹ اور عارضی قیام گاہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔رمضان المبارک کے دورا ن مساجد، امام بارگاہوں ،احمدیہ بیت ا لذکر ،چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہیں اور اس سلسلہ میں سرچ آپریشن کیے جائیں تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ تھانہ میں آنے والے سا ئلین سے انتہاہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں۔انہوں نے کہا کہ میر ے آفس کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی ،جواء کے اڈے اور قحبہ خانو ں کا خاتمہ میر ی اولین تر جیح ہے ۔