counter easy hit

قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا رمضان بازار سانگلہ ہل اور شاہکوٹ کا سرپرائز وزٹ

Acting DCO Dr

Acting DCO Dr

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا رمضان بازار سانگلہ ہل اور شاہکوٹ کا سرپرائز وزٹ 27ویں رمضان کے مبارک موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نہ صرف احترام رمضان آرڈی نینس پر پوری طرح عمل درآمد کرائیں بلکہ مہنگی اشیاء بیچنے والوں کو جیل بھیجیں۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے سانگلہ ہل اور شاہکوٹ کے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے مٹن،بیف،چکن کی کوالٹی کو چیک کیا اور محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔ پھلوں کی ریڑھیوں،صفائی کے انتظامات، ٹھنڈے پانی اور سائے کی فراہمی،فرسٹ ایڈ کیمپ سمیت شکایات رجسٹر کا معائنہ کرتے ہوئے قائم مقام ڈی سی او نے کہاکہ انچارج رمضان بازار ان عوامی شکایات کی روشنی میں رمضان بازاروں کو بہتر بنائیں۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام ڈی سی او نے کہا کہ ستائیسویں رمضان کے مبارک موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے اس مقصد کے لیے پولیس کی سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ٹی ایم اے سمیت محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی مساجد میں اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔