counter easy hit

شب قدر کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجد ،امام بارگاہوں اور احمد یہ بیت الذکر کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، نجیب اللہ پندرانی

Najibullah pndrany

Najibullah pndrany

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب نجیب اللہ پندرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب قدر کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجد ،امام بارگاہوں اور احمد یہ بیت الذکر کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ ان انتظامات کا مقصد عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کرنا دوران پروگرام امن اومان قائم رکھنا اور ایسے انتظامات کرنا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔شب قدر کے موقع پر 1 ایس پی ،4ڈی ایس پی ،8انسپکٹر16 سب انسپکٹر44, اے ایس آئی ،30 ہیڈکانسٹیبل ،235 کانسٹیبللان ،69قومی رضاکاراور 160 ولنٹیر اشخاص اور پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔انہو ں نے کہاہے کہ تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کریں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر راستوں پر واک تھروگیٹ اور خار دار تاریں اور بیئرز نصب کیے گئے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپر وا ہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔تمام انتظامات کی اوور آل انچارج ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صدف فاطمہ ہوں گی جبکہ قائم مقام ڈی پی او ننکانہ نجیب اللہ پندرانی سپر ویژن کریں گے ۔