counter easy hit

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے نکل

 Donald Trump

Donald Trump

امریکا کے اگلے صدر کے لئے جاری مقابلے میں ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے نکل گئے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ہزار اکتالیس ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جبکہ انہیں پارٹی کا امیدوار بننے کے لئے ایک ہزار دو سو سینتیس ڈیلیگیٹس کی حمایت چاہیے۔ ٹرمپ نے مسلسل سات ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کامیابی کے بعد ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انڈیانا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادھر سینیٹر کروز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ انکا راستہ بند ہو گیا ہے۔ سینیٹر ٹیڈ کروز کی دستبرداری کے بعد جان کیسک ٹرمپ کے مقابلے میں رہ گئے ہیں۔