counter easy hit

ایشیائی ترقیاتی بینک 2018ء تک پاکستان کو 4 ارب ڈالر فراہم کریگا

4 billion in 2018

4 billion in 2018

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو چار ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا۔
فرنکفرٹ: (یس اُردو) جرمنی کے شہر فرنکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کو 2016ء سے 2018ء تک چار ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور عالمی ادارے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی رفتار بڑھا کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور غربت میں کمی میں مدد ملے گی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان میں انکم سپورٹ پروگرام سماجی شعبے کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ وزیر خزانہ نے چین کے وفد سے بھی ملاقات کی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔