counter easy hit

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر ندیم بٹ کی زیر نگرانی ( گجرات امن سپورٹس ریلی ) کا اہتمام کیا گیا

District Sports afsyr

District Sports afsyr

گجرات ( صغیر احمد قمر ) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر ندیم بٹ کی زیر نگرانی ( گجرات امن سپورٹس ریلی ) کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کی ریلی چوک پاکستان سے شروع ہو کر ظہور الہی اسٹیڈیم میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات میں سپورٹس کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے شہباز شریف پارک اور گجرات جم خانہ میں سپورٹس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انشااللہ آنیوالے دنوں میں تمام انٹر نیشنل مقابلوں میں گجرات کے کھلاڑی بھرپور حصہ لینگے اور گجرات اور پاکستان کا نام روشن کرینگے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر ندیم بٹ نے کہا کہ گجرات میں کھیلوں کا فروغ میری اولین ترجیح ہے تا کہ انٹر نیشنل سطح پر ہم پر امن اور کھیلوں کے حوالے سے اپنی پہچان کرائیں اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں کے لئے 10ہزار روپے نقد کیش انعام کا بھی اعلان کیا ریلی میں چوہدری ظہور الہی ، رانا ثاقب مشرف ناز ، افتخار احمد شاکر ، عمر فاروقی ،حاجی محمد دین ، سمیت دیگر کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ، ضلع گجرات کے باڈی بلڈنگ کلبز کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا اور تن سازی کا مظاہرہ کیا ۔