counter easy hit

قتل کے مجرم کو سزائے موت اور مقتول کے وارثان کو پانچ لاکھ کی سزاکاحکم

Guilty of murder

Guilty of murder

گجرات (صغیراحمدقمر)قتل کے مجرم کو سزائے موت اور مقتول کے وارثان کو پانچ لاکھ کی سزاکاحکم۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گجرات چوہدری فیاض الحسن نے تھانہ گلیانہ کے 2013 ء کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رضوان علی ولد بشیر احمد قوم ماچھی سکنہ اجنالہ تھانہ کڑیانوالہ گجرات کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور مقتول کے وارثان کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی اورعدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کوچھ ماہ قید بامشقت کا حکم سنایا جبکہ ساتھی ملزم محمد عمران کو عدم شہادت پر بری کر دیا واضح رہے کہ مجرم رضوان علی نے اپنے سالے محمد نسیم رضا کو قتل کیا تھا جس پر اس کے خلاف مقتول کے بھائی محمد نعیم ولد محمد لطیف سکنہ گلیانہ کی مدعیت میں 2013 ء میں مقدمہ ایف آئی آر نمبری 83/2013 بجرم 302 درج ہوا تھا۔جس کا 21 اپریل 2016 ئکو فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے سزائے موت اور معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا۔