counter easy hit

صحافی انور شیخ کو گجرات پریس کلب گجرات کا صدر بننے پر بیرون ممالک سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

Journalist Anwar Shaikh

Journalist Anwar Shaikh

گجرات(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی انور شیخ کو گجرات پریس کلب گجرات کا صدر بننے پر بیرون ممالک سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز امریکہ کے شہر نیو یارک سے نور حسین بھٹی ،بوسٹن سے چوہدری طاہر فاروق چیمہ ڈی ایس پی،سید امیر عباس شاہ لندن،سید علی رضا شاہ لندن،جمیل حسین جٹ اسپین،اظہر گوندل دوبئی،زمان بٹ فرانس،چوہدری وسیم الدین اسپین،محمد جہانگیر،اسپین،غلام مصطفی سعودی عرب،افتخار یوسف سعودی عرب نے ٹیلی فون پر محمد انور شیخ کو گجرات پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انور شیخ اور ان کی پوری کابینہ کا کامیابی پر انتہائی خوشی ہو ئی ہے انہون نے کہا کہ انور شیخ سینئر اور تجربہ کار صحافی ہیں اور صحافی برادری میں بڑے مقبول ہیں اور ان کی کامیابی ان کی اعلی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ہم ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں